
وہ کون سے تین آئل ہیں جو جلد میں بہتر جذب ہوکر اسے جواں بناتے ہیں؟
جلد کی نرمی کو برقرار رکھنے اور اسے جواں بنانے کے لیے کئی طرح کی مصنوعات استعمال کی جاتی ہے تاکہ عمر بڑھنے کے ساتھ اسے صحت مند رکھا جاسکے انہی میں مختلف طرح کے تیل بھی شامل ہیں جو چہرے کے مساج کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔
یوں تو کئی طرح کے تیل نہ صرف مارکیٹ میں دستیاب ہیں بلکہ انہیں جلد کی دیکھ بھال کے لیے استعمال بھی کیا جاتا ہے ان میں وٹامن ای آئل، کیسٹر آئل، بادام کا تیل اور سرسوکا تیل شامل ہیں تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ زیتون، ایواکاڈو اور ناریل کا تیل جلد میں بہتر انداز میں جذب ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
زیتون، ایواکاڈو اور ناریل کے تیل کا استعمال جلد کو ملائم رکھنے کا ایک بہترین قدرتی طریقہ ہے۔ ایواکاڈو ، زیتون اور ناریل کے تیل کو کھانا پکانے کے لیے محفوظ قرار دیا جاتا ہے کیونکہ یہ ٹرانس فیٹس سے بھرے دیگر تیل کی نسبت صحت مند اجزاء سے بھرپور ہوتے ہیں یہ تیل اس قدر صحت مند ہیں انہیں جلد کے لیے کئی اعلیٰ بیوٹی پراڈکٹس اور موئسچرائزنگ کریموں کا بہترین متبادل قرار دیا جارہا ہے۔
اس میں کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کہ زیتون، ایوکاڈو، اور ناریل کے تیل ہائیڈریشن اور اینٹی بیکٹیریل خصو صیات رکھتے ہیں۔ جیسے ہی آپ انہیں چہرے کی جھریوں کو دور کرنے اور صحت مند چمک پیدا کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں ان میں موجود صحت بخش چکنائی جلد میں جذب ہوجاتی ہے۔
یہ تینوں آئل خشکی کو دور کرنے اور جلد کی نرمی کو برقرار رکنے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس طرح جلد عمر رسیدگی کے اثرات سے محفوظ رہتی ہے اور جواں دکھائی دیتی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News