Advertisement
Advertisement
Advertisement

آیوڈین کی کمی کی چند خاموش علامات جنہیں آپ نہیں جانتے

Now Reading:

آیوڈین کی کمی کی چند خاموش علامات جنہیں آپ نہیں جانتے
آیوڈین

آیوڈین کی کمی کی چند خاموش علامات جنہیں آپ نہیں جانتے

دنیا کی بڑی آبادی آیوڈین کی کمی کا شکار ہے، اسے جسم کے ایک اہم معدنیات کے طور پرجانا جاتاہے جو تھائی رائیڈ گلینڈ کی صحت کا ضامن ہے۔آیوڈین ایک ضروری غذائیت ہے جو جسم میں تھائروکسین کی پیداوار بڑھانے میں اہم کردارادا کرتا ہے۔

یہ ہارمون تھائی رائیڈ گلینڈ سے خارج ہوتاہے۔ تھائروکسین جسم کے تقریباً سارے نظاموں کے افعال کی بہتر انجام دہی کے لیے ایک اہم ترین جز تصور کیا جاتا ہے۔ قلبی صحت ہو یا نظام ہاضمہ، میٹابولزم کی کارکردگی ہویا نشوونما تھائروکسین سب ہی کے لیے اہمیت رکھتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ جسم میں  تھائروکسین سطح کو برقرار رکھنے کے لئے آیوڈین کی مناسب سطح کو برقراررکھنا نہایت ضروری ہے تاکہ آپ صحت مند رہ سکیں۔

واضح رہے کہ جسم میں اعصابی نظام کی نشوونما تھائروکسین پر منحصرہوتی ہے۔ اگر کسی وجہ جسم میں آیوڈین کی کمی ہوجائے تو ایسی صورت میں جسم میں کئی طرح کی عالامات جنم لینے لگتی ہیں یہاں پر ان ہی علامات کا ذکر کیا جارہا ہے۔

آیوڈین کی ضرورت زندگی کے مختلف ادوار میں ایک جیسی نہیں رہتی۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق بالغوں کو روزانہ 150 مائیکروگرام کی ضرورت ہوتی ہے۔ حمل کے دوران یہ مقدار بڑھ جاتی ہے اور روزانہ 220 مائیکروگرام کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے یہ مقدار روزانہ 290 مائیکروگرام ہے۔

Advertisement

آیوڈین کی کمی کی علامات

آیوڈین کی کمی کی صورت میں جو علامات سامنے آتی ہیں وہ یہاں پیش کی جارہی ہے۔

تھکاوٹ یا اداسی

آیو ڈین ایک ضروری مائکرو نیوٹرینٹ ہے جو جسم کے ہر ٹشو میں پایا جاتا ہے۔ آیوڈین کا واحد کام  تھائی رائڈ ہارمونز، تھائروکسین اور ٹرائیوڈوتھیرونین کی تیاری میں مددفراہم کرنا ہے۔ ہائپوتھائیرائڈازم میں، تھائی رائڈ غیر فعال ہوتا ہے  اور جسم کافی حد تک تھائیرائڈ ہارمونز نہیں بنا سکتا تاکہ جسم کو موثر طریقے سے چلایا جا سکے۔ ہائپوتھائیرائیڈزم کی علامات میں تھکاوٹ، قبض اور وزن میں اضافہ شامل ہے۔

خشک جلد، کمزور بال یا سردی لگنا

ہائپوتھائی رائڈازم کی اضافی علامات میں خشک جلد، سردی کی حساسیت کا بڑھ جانا، بالوں کا گرنا اور پٹھوں کی کمزوری شامل ہیں۔خواتین میں مردوں کے مقابلے میں ہائپوتھائی رائڈازم کا خطرہ آٹھ گنا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔ اگرچہ خواتین کسی بھی عمر میں ہائپوتھائی رائڈازم کا سامنا کر سکتی ہیں۔

Advertisement

دماغی افعال کا متاثر ہونا

بالغوں میں آیوڈین کی کمی دماغی افعال اور کام کی پیداواری صلاحیت کو متاثر کر سکتی ہے ایسا اس لیے ہوتا ہے کہ آپ آیوڈین سے بھر پور غذا استعمال نہیں کرتے۔

گوئٹریا گلہڑ

آئوڈین کی کمی تھائی رائڈ گلینڈ کے بڑھنے کا سبب بنتی ہے جسے  گوئٹریا گلہڑ کہاجاتا ہے اور یہ  اس کمی کی سب عام علامت ہے۔ اس بیماری کی علامات میں گردن میں سوجن آنے ساتھ بالوں کا گرنا، خشک جلد اور تھکاوٹ شامل ہے تاہم ادویات سے اس کا علاج تجویز کیا جاتا ہے تاہم بیماری کی شدت کی صورت میں سرجری بھی کی جاتی ہے۔

حمل کی پیچیدگی

حمل کے دوران، جسم کو ہائپوتھائی ہارمونز کی ضرورت ہوتی ہے، جن کو پیدا کرنے کے لیے مناسب آیوڈین کی ضرورت ہوتی ہے یہ مائیلین بناتے ہیں ، جو اعصابی خلیات کو گھیرے رکھتے ہیں اور ان کی حفاظت کرتے ہیں،  جن ماؤں میں آئوڈین کی شدید کمی ہوتی ہے ان میں اسقاط حمل اور مردہ بچے کی پیدائش کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

Advertisement

آئیوڈین کی کمی جنین کی نشوونما پر متعدد منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔ حمل میں آیوڈین کی کمی جنین کی اعصابی نشوونما کو متاثر کرتی ہے۔حاملہ ماؤں میں آیوڈین کی کمی بچے کے دماغ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر