گزشتہ روز بھارت کے ہاتھوں ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں 228 رنز کی بدترین شکست پاکستان کے لیے ایک تلخ ریکارڈ بن چکی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فینز اور شائقین کرکٹ اس شکست کے بعد اب اس مخمصے میں مبتلا ہیں کہ کیا پاکستان فائنل میں پہنچ پائے گا، کرکٹ کے حلقوں میں یہ نکتہ اب ملین ڈالر سوال کی صورت اختیار کر چکا ہے۔
ایونٹ میں 2 ستمبر کو بھی روایتی حریف پاکستان اور بھارت مدمقابل تھے جو بارش کے باعث مکمل نہ ہو سکا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا تھا۔
گزشتہ روز 228 رنز کی بھاری شکست کے بعد پاکستان کے لیے ایک بار پھر اگر مگر کی صورتحال سامنے آ گئی ہے، اور بابر الیون کے لیے فائنل میں پہنچنا جوئے شیر لانے کے مترادف بن چکا ہے۔
گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران بھی ایسی ہی صورتحال کا سامنا پاکستانی ٹیم کو کرنا پڑا تھا، اور حیران کن طور پر اس وقت بھی اگر مگر کی تمام چالیں پاکستان کے حق میں گئی تھی۔
ایشیا کپ میں اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کی ٹیم کے دو پوائنٹس ضرور ہیں مگر گزشتہ روز کی شکست نے گرین شرٹ کو تیسری پوزیشن پر دھکیل دیا ہے، رہی سہی کسر نیٹ رن ریٹ نے پوری کر دی ہے جو منفی 1.892 ہو گیا ہے۔
دوسری جانب اگر پوائنٹس ٹیبل پر بھارتی ٹیم پر نظر ڈالیں تو وہ 4.560 کے بہترین مثبت رن ریٹ اور دو پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے۔
جبکہ سری لنکا جس نے سپر فور مرحلے میں بنگلہ دیش کو شکست دی تھی اس کا نیٹ رن ریٹ پاکستان سے کہیں بہتر ہے۔
آج بھارت اور آئی لینڈرز کے درمیان سپر فور مرحلے کا میچ ہونا ہے، موسم کے تیور بھی خراب ہیں اگر بارش نے میچ میں رکاوٹ ڈالی تو ایسی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا جائے گا، جس کے بعد دونوں ٹیموں کے پوائنٹس کی تعداد 3،3 ہو جائے گی۔
سری لنکا اگر بھارتی ٹیم کو زیر کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو پھر ایسی صورت میں بھی پاکستان کو فائنل کھیلنے کی خواہش ختم کرنا پڑے گی۔
جمعرات کو ایشیا کپ 2023 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اپنے آخری میچ میں سری لنکا کے مدمقابل آئے گا، یہ میچ گرین شرٹ کے لیے فائنل سے پہلے فائنل ثابت ہو گا۔
سری لنکا کے خلاف میچ میں اگر قومی ٹیم کو شکست ہوتی ہے یا پھر بادلوں نے بے وفائی کی اور خوب جم کر برسے تو پھر گرین شرٹ کے لیے فائنل میں پہنچنے کی راہیں مخدوش ہو جائیں گی۔
درحقیقت گزشتہ روز پاکستان کی 228 رنز کے بھاری مارجن کی شکست گرین شرٹس کے فائنل کھیلنے کی راہ میں حائل ہوئی ہے۔
اگر پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والا میچ منسوخ بھی کیا گیا تو ایسی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا جائے گا، لیکن نیٹ رن ریٹ میں پاکستان سے آگے سری لنکا فائنل کھیلنے میں کامیاب ہو جائے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
