Advertisement
Advertisement
Advertisement

چین میں سیلاب کے دوران درجنوں مگر مچھ جھیل سے فرار

Now Reading:

چین میں سیلاب کے دوران درجنوں مگر مچھ جھیل سے فرار
چین میں سیلاب کے دوران درجنوں مگر مچھ جھیل سے فرار

چین میں سیلاب کے دوران درجنوں مگر مچھ جھیل سے فرار

چینی حکام کے مطابق سیلاب کے دوران جنوبی چین کے ایک فارم سے درجنوں مگرمچھ فرار ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سمندری طوفان ہائیکوئی کی وجہ سے گوانگ ڈونگ صوبے کے ماؤمنگ میں ایک جھیل بہہ گئی۔

رپورٹ کے مطابق جھیل میں 75 مگر مچھ تھے جن میں سے کچھ مگر مچھوں کو دوبارہ پکڑ لیا گیا ہے لیکن مقامی حکام نے حفاظتی وجوہات کی بنا پر انہیں گولی یا کرنٹ لگاکر ہلاک کردیا۔

چین کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ اب تک آٹھ مگرمچھوں کو پکڑا جاچکا ہے جب کہ فرار ہونے والوں کی تعداد اب بھی درجنوں میں ہے۔

حکام نے آس پاس کے گاؤں والوں کو گھر میں ہی رہنے کی ہدایت جاری کردیں ہیں۔

Advertisement

ماؤمنگ کے ایمرجنسی مینجمنٹ بیورو کے مطابق 69 بالغ اور چھ کم عمر مگرمچھ سیلاب کے بعد سے فرار ہیں تاہم کسی جانی نقصان اطلاع ابھی تک موصول نہیں ہوئی ہے۔

حکام کا دعویٰ ہے کہ مگر مچھ اب بھی گہرے پانی میں موجود ہوسکتے ہیں جب کہ ایمرجنسی سروسز انہیں تلاش کرنے کے لیے سونار آلات کا استعمال کررہی ہے۔

برطانیہ کے چڑیا گھر کروکوڈائل آف دی ورلڈ کے مطابق ان مگرمچھوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ سیامی مگرمچھ ہیں جو میٹھے پانی کے رینگنے والے جانور کہلاتے ہیں اور ان کی لمبائی تقریباً 3 میٹر یا 10 فٹ تک ہوسکتی ہے۔

فائر فائٹر کے مطابق پکڑے گئے مگرمچھوں کا اوسط وزن تقریباً 75 کلوگرام اور ان کی لمبائی 2 میٹر سے زائد تھی۔

واضح رہے کہ سمندری طوفان ہائیکوئی ایک ہفتے سے زائد عرصے سے جنوبی ایشیا میں تباہی مچارہا ہے اور اس نے چین سمیت ہانگ کانگ، تائیوان اور جاپان کو متاثر کیا ہے جب کہ جنوبی چین میں سمندری طوفان کے بعد سات افراد ہلاک اور تین افراد لاپتہ ہیں۔

 

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر