Advertisement
Advertisement
Advertisement

غنا علی نے اپنا وزن کیسے کم کیا؟ اداکارہ نے بتادیا

Now Reading:

غنا علی نے اپنا وزن کیسے کم کیا؟ اداکارہ نے بتادیا
غنا علی

غنا علی نے اپنا وزن کیسے کم کیا؟ اداکارہ نے بتادیا

غنا علی پاکستان کی ایک مشہور اداکارہ ہیں ان کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے ڈراموں میں مثبت اور منفی دونوں طرح کے کردار ادا کیے ہیں اور ساتھ ہی انہوں بہت سی فلموں میں بھی کام کیا۔
غنا علی کے مشہور ڈراموں میں میں کملی، آپ کے لیے، سنگ دل، سایہ دیوار بھی نہیں، بے شرم، سن یاراں، اگر تم ساتھ ہو، ہانیہ، سراب اور اجنبی ہمسفر، جبکہ ان کی مشہور فلموں میں رنگ ریزاں، مان جاؤ نا، کاف کگنا اور صرف تم ہی تو ہو شامل ہیں۔

غنا علی نے 17 مئی 2021 میں کراچی کے کاروباری شخص عمیر گلزار سے شادی کی تھی اور ان کے دو بچے بیٹی کانام فائجہ اور بیٹے کانام علائجہ ہے۔غنا سوشل یڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اپنی ذاتی میں آنے والی ہر خوشی سے اپنے مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں۔

غنا علی کو حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان مدعو کیا گیا جہاں انہوں نے اپی ذاتی اور شوبز انڈسٹری کے حوالے سے کئی رازوں پر سے پردہ اٹھایا۔

شو کے میزبان کی جانب سے وزن کم کرنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں غنا کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی فائجہ کی پیدائش کے بعد ان کا وزن بڑھ کر 80 کلوگرام ہوگیا تھا اور اب ان کا وزن 55 کلوگرام ہے اتنا زیادہ وزن کم کرنے کے لیے انہوں نے رات کا کھانا لینا چھوڑ دیا تھا ان کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ وزن دوران نیند کم ہوتا ہے اس لیے رات کا کھانا چھوڑنا وزن کم کرنے سبب بنتا ہے یہ ایک طرح کی انٹرمیٹنٹ فاسٹنگ کہلاتی ہے جو وزن کم کرنے کے لیے بہترین ہے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
بانجھ پن کا الزام صرف خواتین پر کیوں؟ پروین اکبر نے معاشرے کے دوہرے معیار کو بےنقاب کردیا
اداکارہ سارہ عمیر نے کرینہ کپور سے اپنی مشابہت کا راز بتادیا
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر