سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواست مسترد
آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت نے سائفر کیس کی اٹک جیل میں سماعت کا دو صفحات کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت کےجج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے تحریری حکم جاری کیا جس مین انھوں نے لکھا کہ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل حکام کے کنڈکٹ کے حوالے سے پوچھا، چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل حکم کے کنڈکٹ کو تسلی بخش قراردیا۔
تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل میں اپنے آپ کو محفوظ قرار دیا، چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل سہولیات کے حوالے سے کوئی شکایت نہیں کی، چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل میں تنہائی میں بشری بی بی سے ملاقات کا وقت بڑھانے کی استدعا کی۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت نےحکم نامہ میں کہا کہ جیل سپریڈنٹ کو ہدایت دی جاتی ہے وہ جیل مینوئل کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو مزید سہولیات دیں، تفتیشی افسر کو ہدایت کی جاتی ہے کہ 26 ستمبر تک چالان جمع کروائے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
