سری لنکا کے خلاف میچ میں کم بیک کریں گے، بولنگ کوچ
قومی ٹیم کے بولنگ مورنے مورکل کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے خلاف میچ میں تگڑے انداز میں کم بیک کریں گے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مورنے مورکل کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نسیم شاہ اور حارث رؤف کا ان فٹ ہونا ٹیم کا بڑا نقصان ہے۔
انہوں نے کہا کہ انجریز کسی کے کنٹرول میں نہیں ہوتیں، امید ہے کہ نسیم شاہ جلد صحتیاب ہوجائیں گے۔ شاہین شاہ آفریدی پاکستان ٹیم کا اہم ہتھیار ہیں اور ان سے ٹیم سمیت پوری قوم کو بڑی توقعات ہوتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف شکست سے بہت مایوسی ہوئی جب کہ شکست کے بعد اپنی خامیوں اور کمزوریوں پر بات کی، سری لنکا کے خلاف میچ میں تگڑے انداز میں کم بیک کریں گے۔
بولنگ کوچ نے کہا کہ زمان خان کو میں نے ٹی وی پر کھیلتا ہوا دیکھا ہے، وہ ایک میچ ونر بولر ہیں اور اس سے یہی توقعات ہیں ہماری جب کہ اسامہ میر کی شمولیت کے بارے میں کنڈیشنز اور گیم پلان دیکھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایشیاکپ سپر فور مرحلے کے میچ میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ سپر فور میں پاکستان کا اگلا میچ سری لنکا کے خلاف کل کھیلا جائے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
