Advertisement
Advertisement
Advertisement

ویتنام، نو منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 56 افراد ہلاک

Now Reading:

ویتنام، نو منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 56 افراد ہلاک

ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں ایک اپارٹمنٹ میں آگ لگنے سے 56 افراد ہلاک اور 37 زخمی ہو گئے ہیں۔

ویتنام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق آگ رات کے وقت ایک نو منزلہ عمارت میں لگی، جس میں تقریبا 150 رہائشی رہتے ہیں۔

ٹیلی ویژن کی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فائر فائٹرز رات کے وقت موقع پر موجود تھے جبکہ دن میں عمارت سے گہرا اور سیاہ دھواں اٹھ رہا تھا۔

سرکاری میڈیا نے ہنوئی میڈیکل یونیورسٹی اسپتال کے وو ہوانگ فونگ کے حوالے سے بتایا کہ آگ سے بچنے کے لیے کھڑکیوں سے چھلانگ لگانے کے بعد متعدد زخمیوں کو مقامی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔

وزارت پبلک سکیورٹی نے ایک بیان میں کہا کہ پولیس نے عمارت کے مالک نغم کوانگ منہ کو آگ سے بچاؤ کے قواعد کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے حراست میں لے لیا ہے۔

Advertisement

ایک سرکاری بیان کے مطابق وزیر اعظم فام منہ چن نے آج صبح جائے حادثہ کا دورہ کیا اور چھوٹے سائز کے اپارٹمنٹ عمارتوں اور گنجان آباد رہائشی علاقوں میں آگ بجھانے سے متعلق قواعد و ضوابط کو مکمل کرنے کا مطالبہ کیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر