
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق بڑی خبر آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت پیٹرولیم نے چیئرمین اوگرا سے خشک ریٹیل آؤٹ لیٹس چلانے والی کمپنیوں کے خلاف ضابطے کی کارروائی کرنے کیلئے مراسلہ لکھ دیا ہے۔
مراسلے میں ڈائریکٹر جنرل آئل پٹرولیم ڈویژن عمران احمد نے چیئرمین اوگرا کو آگاہ کیا کہ وزیر توانائی نے اس پیشرفت کا سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ اوگرا کو متحرک کیا جائے۔
اوگرا ٹیم اس بات کو یقینی بنائے کہ تمام مارکیٹنگ کمپنیاں اپنے ریٹیل آؤٹ لیٹس خالی نہ رکھیں اور پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھیں۔
اوگرا، آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کی روزانہ کی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے ڈی جی آئل کے خط میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی کہ ملک میں اس وقت پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔
لہذا پٹرولیم مصنوعات ذخیرہ کرنے کی کسی بھی کوشش کی سختی سے حوصلہ شکنی کی جائے اور اس کی روک تھام کی جانی چاہئے۔
مراسلے میں اس بات پر زور دیا گیا کہ کسی بھی ایسی مارکیٹنگ کمپنی کے خلاف ضابطے کی کارروائی کی جا سکتی ہے جو لازمی سٹاک سے کم مقدار میں تیل رکھے۔
ڈی جی آئل نے مراسلے کی نقول آئل کمپنیوں کی ایڈوائزی کونسل کے سیکرٹری جنرل اور آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین کو بھی ارسال کی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں ایک بار پھر 15 روپے فی لٹر تک اضافہ متوقع ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News