 
                                                                              بھارت کے شہر ممبئی کے ایئرپورٹ پر شدید بارش کے دوران ایک نجی طیارے کی کریش لینڈنگ کے باعث 8 مسافر زخمی ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی ہوائے اڈے پر شدید بارش کے دوران لینڈنگ کی کوشش کرنے والا ایک نجی طیارہ رن وے سے پھسل کر زمین میں جا دھنسا جس کے باعث طیارے میں سوار 8 مسافر زخمی ہو گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق طیارہ لیئر جیٹ 45 تھا جو کینیڈا میں قائم بمبارڈیئر ایوی ایشن کے ایک ڈویژن کی جانب سے تیار کردہ نو نشستوں والا سپر لائٹ بزنس جیٹ تھا۔

برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ طیارے میں سوار تمام آٹھ افراد جن میں پانچ مسافر اور عملے کے تین افراد (ایک پائلٹ، ایک شریک پائلٹ اور ایک فلائٹ اٹینڈنٹ) شامل ہیں، کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
زخمیوں کی تعداد کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے لیکن ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن کی جانب سے حفاظتی جانچ اور کلیئرنس کے بعد رن وے کو ملبے سے صاف کر دیا گیا ہے اور معمول کی کارروائیاں دوبارہ شروع کردی گئی ہیں۔
ہوابازی کے اہلکار کے مطابق رن وے کو مختصر وقت کے لئے بند کردیا گیا تھا اور وستارا ایئرلائنز کی پانچ پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا تھا۔
یہ واقعہ ممبئی ہوائی اڈے کے رن وے 27 کے قریب پیش آیا جو بارش کی وجہ سے پھسلن بھرا ہوا تھا۔ اطلاعات کے مطابق اس وقت حد نگاہ تقریبا 800 میٹر تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 