Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسپین: لائیو کوریج کے دوران خاتون رپورٹر کیساتھ نازیبا حرکت کرنے والا شخص گرفتار

Now Reading:

اسپین: لائیو کوریج کے دوران خاتون رپورٹر کیساتھ نازیبا حرکت کرنے والا شخص گرفتار
اسپین

اسپین: لائیو کوریج کے دوران خاتون رپورٹر کیساتھ نازیبا حرکت کرنے والا شخص گرفتار

اسپین میں ایک خاتون فٹ بالرکو فٹ بال فیڈریشن کے صدر کی جانب سےبوسہ دینے کے اسکینڈل کے بعد جنسی ہراسانی کے ایک تازہ واقعے نے ملک بھر میں غم وغصے کی لہر دوڑا دی ہے۔

تازہ واقعے میں ایک خاتون رپورٹر کو لائیو کوریج کے دوران ایک شخص نے چھونے کی کوشش کی جس پر اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

یہ واقعہ گزشتہ منگل کو پیش آیا جب کیوٹرو چینل کی رپورٹر عیسیٰ بالادو میڈرڈ میں ایک ڈکیتی کی کوریج کر رہی تھیں۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم بالادو کے پیچھے آیا اور ان کے جسم پر ہاتھ رکھ کر ان سے اس ٹی وی چینل کے بارے میں پوچھا جس کے لیے وہ کام کرتی تھیں۔

بالادو جو اس وقت آن ایئر تھیں اور انہوں نے اس شخص کو ایک طرف دھکیلنے اور اپنی رپورٹ جاری رکھنے کی کوشش کی۔

Advertisement

دوسری جانب اسٹوڈیو میں موجود نیوزکاسٹر ناچو آباد نے بالادو کو روک کر پوچھا کہ کیمرے میں دکھائی دینے والا یہ شخص کون ہے؟

صحافی کی جانب سے ملزم کو وہاں سے ہٹانے کی بار بار کی کوشش ناکام ہونے کے بعد کیمرہ مین نے کیمرہ اس شخص کی طرف موڑ دیا۔

ملزم نے اس کے جسم کو چھونے سے انکار کیا تاہم کہا کہ وہ وہاں سے جا رہا تھا لیکن اس کے بال اس کے ہاتھ میں پھنس گئے۔

اس شخص کو لائیو ٹیلی ویژن پر ایک خاتون رپورٹر کے ساتھ جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیاگیا ہے۔

پولیس نے ایکس پلیٹ فارم پرویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں اس شخص کوخاتون رپورٹر کو ہراساں کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ہراسانی کا شکار ہونے والی رپورٹر کے ساتھ عوامی حلقوں کی طرف سے یکجہتی کا اظہار کیا جا رہا ہے جبکہ ٹی وی چینل کے مالک نے بھی اس کے ساتھ مکمل ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر