Advertisement
Advertisement
Advertisement

صرف پیپلز پارٹی ہی جمہوریت کیلئے قربانیاں دیتی ہے، شازیہ مری

Now Reading:

صرف پیپلز پارٹی ہی جمہوریت کیلئے قربانیاں دیتی ہے، شازیہ مری

صرف پیپلز پارٹی ہی جمہوریت کیلئے قربانیاں دیتی ہے، شازیہ مری

 رہنما پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ صرف پیپلز پارٹی ہی جمہوریت کیلئے قربانیاں دیتی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق رہنما پیپلز پارٹی شازیہ مری نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن سے بھاگنے والی جماعتوں کے لئے یہ جلسہ سبق ہے، پیپلز پارٹی الیکشن کے لئے ہر وقت تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ فی الفور الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا جائے، ملک میں جمہوری عمل کا تسلسل ضروری ہے، صرف پیپلز پارٹی ہی جمہوریت کے لیے قربانیاں دینے والی جماعت کے طور پر جانی جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فیصل میر نے ابھی سے الیکشن کی تیاری شروع  کردی ہیں، امید ہے پنجاب کے مزید حلقوں میں اسی طرح ورکرز کو تیار کیا جائے گا، ورکرز کو ووٹرز کو پولنگ اسٹیشنوں تک لانے اور ووٹ کا تحفظ کرنے کی تربیت ہونی چاہیے، پیپلز پارٹی نے تمام مذاہب کو ساتھ رکھا ہے، جڑانوالہ واقعہ پر مسیحی برادری کے ساتھ کھڑے ہیں۔

رہنما پیپلز پارٹی شازیہ مری نے مزید کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کے فلسفے سے پاکستان کو قائد اعظم کا پاکستان بنائیں گے، سیاست میں بدتمیزی کی مذمت کرتے ہیں، بینظر بھٹو کے ساتھ نواز شریف نے میثاق جمہوریت پر دستخط کئے، اگر میثاق جمہوریت ڈھونگ اور ناٹک تھا تو مسلم لیگ ن بتادے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ذخیرہ، طاقت، بقا؛ پاکستان کو ڈیمز کی ضرورت ہے
سیلاب متاثرین کیلئے بین الاقوامی امداد کی اپیل فوری طور پر کی جائے، بلاول بھٹو کا حکومت سے مطالبہ
میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی جرأت و بہادری رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
پاک فوج کے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے ہتھیار ڈالنے والے خارجی کے تہلکہ خیز انکشافات
نور مقدم کیس میں سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
شہرقائد میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر