
جب وی میٹ 2 ؛ کرینہ اور شاہد کپور نے ساتھ کام کرنے کیلئے ہاں کردی؟
2007 میں ریلیز ہونے والی ہٹ فلم جب وی میٹ میں شاہد کپور اور کرینہ کپور خان نے آدتیہ اور گیت کے کردار ادا کرکے سب کے دل جیت لئے تھے اور آج بھی یہ کردارسب کے دلوں میں زندہ ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شائقین اکثر ہٹ فلم کے سیکوئل کا مطالبہ کرتے ہیں، لیکن اب ایسا سننے میں آرہاہےکہ جب وی میٹ 2 کی بھی تیاری کی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق اشٹاوینائک کے مالک راج مہتا گندھار فلم کا سیکوئل پروڈیوس کریں گے جبکہ پہلی فلم کی طرح یہ بھی امتیاز علی ہی ڈائریکٹ کریں گے۔
میکرز کی جانب سے جب وی میٹ 2 کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے، لیکن اب یہ سوال سب کے ذہنوں میں گردش کر رہا ہےکہ کیا کرینہ کپور خان اور شاہد کپور سیکوئل کے لیے اکٹھے ہوں گے اور بالترتیب گیت اور آدتیہ کے کردار کو دوبارہ ادا کریں گے؟۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News