Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور ماسٹر پلان کرپشن کیس؛ پرویزالہٰی کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Now Reading:

لاہور ماسٹر پلان کرپشن کیس؛ پرویزالہٰی کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
پرویزالہٰی

خاور مانیکا کا انٹرویو؛ پرویز الہٰی کا بھی اہم بیان آگیا

ضلع کچہری کی عدالت نے لاہور ماسٹر پلان کرپشن کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے ماسٹر پلان میں بے ضابطگیوں کے مقدمے میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ ریحان الحسن نے پرویز الہیٰ کے خلاف کیس پر سماعت کی۔

اینٹی کرپشن حکام نے عدالت کو بتایا کہ پرویز الہیٰ نے بطور وزیر اعلیٰ کوٹلی راے ابوبکر کو ماسٹر پلان 2050 میں خلاف ضابطہ شامل کیا۔

چوہدری پرویز الہٰی کے وکیل رانا انتظار حسین نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے حکم دے رکھا ہے کہ رہائی کے بعد پرویز الہیٰ کو 10روز دوسرے کیسز میں ضمانت کیلئے دینے ہیں، اہور ہائیکورٹ میں کل ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے۔

Advertisement

وکیل نے کہا کہ لاہور ڈویژن پلان 2014 میں دارالھندسہ کمپنی نے ڈیزائن کیا، اسے 48کروڑ روپے دیے گئے، اینٹی کرپشن رولز 2014 سکیشن 5 کے مطابق انکوائری سے قبل ایف آئی آر درج نہیں ہوسکتی۔

رانا انتظار حسین نے دلائل دیے کہ اینٹی کرپشن حکام نے انکوائری کیلئے چوہدری پرویز الہٰی کو جب وہ جیل میں تھے کوئی نوٹس ہی نہیں دیا۔

عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نظام عدل میں اے آئی کا استعمال ہونا چاہیے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی
توشہ خانہ ٹو کیس سے متعلق اہم خبر آگئی
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں اہم پیش رفت
ملک ریاض سمیت 10 مفرور ملزمان کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئے عدالتی سال کا آغاز، چیف جسٹس نے فل کورٹ میٹنگ طلب کرلی
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق کے سنگل بینچز ختم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر