وجے ورما کا کرینہ کپور سے متعلق اہم انکشاف
بالی ووڈ کے اداکار وجے ورما نے معروف اداکارہ کرینہ کپور سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔
حال ہی میں ویب سیریز ’دھاڑ‘ سے مقبولیت حاصل کرنے والے اداکار وجے ورما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم ’جان جاں‘ میں کرینہ کپور کے ساتھ کام کیا۔
انہوں نے کہا کہ کرینہ کپور کے ساتھ رومینٹک سینز کرواتے ہوئے نروس تھا۔ میرے تو پسینے چھوٹ گئے تھے۔ کرینہ کپور ایک ’سیکیور ایکٹر‘ ہیں۔
وجے ورما نے کہا کہ میری تعریف کرنا کرینہ کپور کا بڑا پن ہے۔ ان کی تعریف سے خوشی ہوئی۔ سیف علی خان کی جانب سے دئیے جانے والے کمنٹس بھی حوصلہ افزا تھے۔
اداکار نے کہا کہ کرینہ کپور عمدہ اداکارہ ہیں اور انہیں کسی بھی قسم کا عدم تحفظ کا احساس نہیں۔ اپنے لیے ان کے تعریفی کلمات سن کر شرم آتی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
