 
                                                      راگھو چڈھا اور پرینیتی چوپڑا کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟
بالی وڈ اور ہالی وڈ انڈسٹری کی معروف جوڑی پریانکا چوپڑا اور نک جونس اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی میں شریک نہیں ہوگا۔
غیر ملک خبر رساں ادارے کے مطابق یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ راگھو اور اداکارہ کی شادی میں پرینیتی کی کزن، پریانکا چوپڑا اور اُن کے شوہر، امریکی گلوکار نک جونس شرکت نہیں کریں گے۔
تاہم اطلاعات کے مطابق پریانکا چوپڑا پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی میں شرکت کریں گی جبکہ نک جونس اس شادی میں نظر نہیں آئیں گے۔
اداکارہ پرینیتی اور سیاست دان راگھو اپنی شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
سوشل میڈیا پر پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا 24 ستمبر 2003ء کو ادے پور میں شادی کے بندھن میں بندھ جائے گی۔
نک جونس پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی میں کیوں شرکت نہیں کریں گے کیونکہ نک جونس برادرز مختلف جگہوں پر کنسرٹ میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے وہ شادی میں شرکت نہیں کر پائیں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی مکمل طور پر پنجابی روایتوں کی طرز پر راجستھان کے ادے پور میں واقع ’دی لیلا پیلس‘ اور ’دی اوبرائے ادے ویلاز‘ میں شادی ہوگی۔
واضح رہے کہ شادی کی رسومات 23 ستمبر 2023 سے شروع ہوں گی جس میں مہندی، ہلدی اور سنگیت جیسی تقریبات بھی شامل ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 