اداکارہ نین تارا ہدایتکار ایٹلی سے خفا ہوگئیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حال ہی میں اپنی فلم ’جوان‘ کی کامیابی پر خوب پذیرائی حاصل کرنے والی اداکارہ نین تارا نے فلم جوان میں اپنی اداکاری سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف کردیا۔
ایٹلی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم جوان میں شاہ رخ خان نے مرکزی کردار نبھایا جبکہ دیگر اسٹارز میں نین تارا اور وجے سیتھوپتی بھی شامل ہیں۔
فلم میں شاہ رخ کی پٹھان فلم کی ساتھی اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے بھی مختصر کردار نبھایا ہے۔
بالی وڈ میں اپنا ڈیبیو کرنے والی نین تارا ایٹلی سے خفا ہونے کے ساتھ ساتھ پریشان بھی ہیں۔
نین تارا نے انکشاف کیا کہ فلم میں ان کے کردار کو کاٹ پیٹ کر کم کردیا گیا ہے۔
جبکہ فلم میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے کردار کو نمایاں کرکے دکھایا گیا ہے۔
اس حوالے سے نین تارا کا ماننا ہے کہ تاہم فلم جوان میں دپیکا پڈوکون کے کردار کو اس طرح پیش کیا گیا جیسے یہ شاہ رخ اور دیپیکا کی فلم ہو، حالانکہ ایسا نہیں تھا۔
واضح رہے کہ فلم کی مرکزی اداکارہ نین تارا ہی تھیں، جو جنوبی بھارتی کی ایک صف اول کی اداکارہ ہیں اور ہندی فلم میں ان کے ساتھ ہوئے ایسے سلوک پر نالاں ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
