Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا وائرس کے خدشات، ایران نے 70 ہزار قیدی رہا کردیے

Now Reading:

کورونا وائرس کے خدشات، ایران نے 70 ہزار قیدی رہا کردیے
ایران

ایرانی حکومت نے کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر 70ہزار قیدیوں کو رہائی  دے دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق    ایرانی حکومت نے ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز  کے پیش نظر مختلف جیلوں سے 70ہزار قیدیوں کو عارضی رہائی  دے دی۔

قیدیوں کی رہائی کے فیصلے سے متعلق ایران کے چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ  بدترین وباء کا مقابلہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

ایران میں  گذشتہ 24 گھنٹوں میں  کورونا وائرس کے 595 نئے کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 237 ہوچکی ہے ۔

دوسری جانب  کورونا وائرس کا خطرے  کے پیش نظر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای   کی ایران کے  فارسی سالِ نو پر تقریر منسوخ کردی گئی۔

Advertisement

کوروناوائرس کاعلاج: ایران میں زہریلی شراب پینےسے 27 افرادچل بسے

سپریم لیڈر کے ترجمان  نے کہا ہے کہ رہبرِ اعلیٰ اس سال تقریب سے خطاب نہیں کریں گے اور وہ مشہد بھی نہیں جائیں گے ۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس اس وقت  چین کے علاوہ جنوبی کوریا، اٹلی ،ایران  ، امریکہ ، جاپان  ، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب سمیت  108 ممالک میں پہنچ گیا ہے ۔

چین ، یورپی ملک اٹلی  اور جنوبی کوریا کے بعد ایران وہ چوتھا ملک ہے جہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

دنیا بھر میں اس وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ سے بڑھ چکی ہے جبکہ اس وائرس سے اب تک دنیا بھر میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد4 ہزار سے زیادہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہسپانوی پارلیمنٹ کا بڑا اقدام ، اسرائیل پر پابندیوں کے فیصلے کی توثیق کردی
غزہ امن معاہدے پر اتفاق رائے کسی بھی وقت ممکن ، ترک وزیر خارجہ پُر امید
اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کےلئے دعا کا بہانہ ،درجنوں یہودی مسجد اقصیٰ میں گھس گئے
نوبل انعام یافتہ پہلے سعودی سائنسدان عمر بن مونس یاغی کے حالات زندگی
بھارت، ہماچل پردیش میں مسافر بس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئی، 15 افراد ہلاک
اطالوی وزیراعظم فلسطینی نسل کشی میں نیتن یاہو کے ساتھ برابر شامل، اٹلی میں مظاہرے جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر