بینڈ بی ٹی ایس کے ریپر سوگا نے فوج جوائن کر لی
جنوبی کوریا کے مشہور پاپ بینڈ بی ٹی ایس کے ریپر سوگا نے اپنی لازمی فوجی سروس شروع کردی ہے۔
اس حوالے سے سوگا نے بتایا کہ میں ایمانداری سے اپنی ڈیوٹی پوری کروں گا اور واپس آؤں گا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق چونکہ جنوبی کوریا اب بھی ٹکنیکی طور پر شمالی کوریا کے ساتھ جنگ میں ہے اور جنوبی کوریا میں تمام صحت مند مردوں کو 28 سال کے ہونے تک فوج میں خدمات انجام دینا ہوتی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اس بنیاد پر ایک عرصے سے یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ حکومت بی ٹی ایس کے اراکین کو سروس چھوڑنے کی اجازت دے سکتی کیونکہ یہ اراکین پہلے ہی اربوں ڈالر اپنے ملک کے لیے کما چکے ہیں۔
سوگا نے دسمبر 2022 میں اپنی سروس شروع کی تھی جب انہیں فرنٹ لائن بوٹ کیمپ میں تعینات کیا گیا تھا۔
تاہم انہیں باقاعدہ جنگی ڈیوٹی کے لیے نااہل قرار دیا گیا تھا اور بتایا گیا ہے کہ وہ سوشل سروس ایجنٹ کے طور پر کام کریں گے۔
واضح رہے جنوبی کوریا میں 18 سے 28 سال کے تمام جسمانی طور پر فٹ مردوں کو 2 سال کے لیے لازمی فوجی سروس کرنی ہوتی ہے لیکن بی ٹی ایس کے ممبرز کے لیے خصوصاً 30 سال کی عمر تک کی نرمی برتی گئی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
