Advertisement
Advertisement
Advertisement

جوان افراد میں ہارٹ اٹیک اور فالج جیسے امراض بڑھنے کی اہم وجہ دریافت

Now Reading:

جوان افراد میں ہارٹ اٹیک اور فالج جیسے امراض بڑھنے کی اہم وجہ دریافت

جوان افراد میں ہارٹ اٹیک اور فالج جیسے امراض بڑھنے کی اہم وجہ دریافت ہوگئی ہے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق جوان افراد میں جان لیوا امراض جیسے ہارٹ اٹیک، فالج، ذیابیطس اور جگر پر چربی چڑھنے کی وجہ جسمانی سرگرمیوں سے دوری ہے۔

جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ جسمانی سرگرمیوں سے دوری صرف درمیانی عمر یا معمر افراد کے لیے ہی نقصان دہ نہیں بلکہ جوان افراد کے لیے بھی تباہ کن ثابت ہوتی ہے۔

اس تحقیق میں 250 افراد کو شامل کیا گیا، تحقیق کے آغاز (2013۔14) میں ان کی عمر 15 سال تھی اور اس وقت پہلی بار ان کے خون کے نمونے حاصل کیے گئے جبکہ پھر 19 سال کی عمر میں دوبارہ خون کے نمونوں کی جانچ پڑتال کی گئی۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے والے جوان افراد میں کارڈیو میٹابولک امراض جیسے ہارٹ اٹیک، فالج، جگر پر چربی چڑھنے اور ذیابیطس وغیرہ کا خطرہ نمایاں حد تک بڑھ جاتا ہے۔

Advertisement

تحقیق کے مطابق لڑکپن سے جوانی تک جسمانی طور پر بہت زیادہ متحرک رہنے والے افراد عمر بڑھنے کے ساتھ بلڈ پریشر کو معمول پر رکھنے میں کامیاب رہتے ہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ جو افراد کم عمری میں جسمانی طور پر زیادہ سرگرم ہوتے ہیں مگر وقت کے ساتھ زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے لگتے ہیں، ان کے جسموں میں انسولین کی مقدار بڑھ جاتی ہے جس سے جسمانی وزن بڑھتا ہے۔

جسمانی وزن میں اضافے سے متعدد امراض کا خطرہ بڑھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ لڑکپن سے لے کر جوانی تک جسمانی سرگرمیوں کا تسلسل صحت کے لیے بہت اہم ہوتا ہے اور طویل المعیاد بنیادوں پر متعدد امراض سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے عمر بڑھنے کے ساتھ جسمانی طور پر متحرک رہنے والوں کے ڈیٹا کا موازنہ بتدریج زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے والے جوان افراد کے ساتھ کیا اور ثابت ہوا کہ جسمانی سرگرمیوں میں کمی سے جوانی میں ہی متعدد امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر