
تائیوان کے وزیر دفاع چیو کوو چینگ کا کہنا ہے کہ چین کی فوجی مشقوں کی کثرت سے حادثاتی تصادم کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق تائیوان کے وزیر دفاع نے جزیرے کے ارد گرد چین کی بڑھتی ہوئی فوجی سرگرمیوں کو غیر معمولی قرار دیا ہے اور متنبہ کیا ہے کہ اس سے حادثاتی تصادم کا خطرہ بڑھ گیا ہے اور صورتحال قابو سے باہر ہوگئی ہے۔
گزشتہ دو ہفتوں کے دوران درجنوں چینی لڑاکا طیاروں، ڈرونز، بمبار طیاروں اور دیگر طیاروں کے ساتھ ساتھ جنگی جہازوں اور چینی بحری جہاز شین ڈونگ کو جمہوری طور پر زیر انتظام تائیوان کے قریب دیکھا گیا ہے، جسے بیجنگ اپنا علاقہ قرار دیتا ہے۔
تائیوان کے وزیر دفاع چیو کوو چینگ نے کہا کہ حادثاتی تصادم کا خطرہ ایک ایسی چیز ہے جس کے بارے میں ہم بہت فکرمند ہیں۔
وزیر دفاع چیو کوو چینگ نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہوائی جہازوں، بحری جہازوں اور ہتھیاروں سے متعلق سرگرمیوں کے خطرات میں اضافہ ہوگا، اور دونوں فریقوں کو توجہ دینی چاہئے۔
وزیر دفاع چیو کوو چینگ نے کہا کہ چین کی جنوبی اور مشرقی تھیٹر کمانڈز کے جنگی جہاز تائیوان کے مشرقی ساحل پر مل کر کام کر رہے ہیں۔
وزیر دفاع چیو کوو چینگ نے کہا کہ جب چین کا شینڈونگ طیارہ بردار بحری جہاز سمندر میں تھا، جس کی تائیوان نے پہلی بار 11 ستمبر کو اطلاع دی تھی، تو وہ مشقوں میں “مخالف قوت” کے طور پر کام کر رہا تھا۔
تائیوان کی وزارت دفاع کے ترجمان سن لی فینگ نے مزید کہا کہ چین کی ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کی افواج حملہ آور قوت ہیں جو جنگ کے منظر نامے کی نقل کرتی ہیں۔
پیر کے روز تائیوان کی وزارت دفاع نے بتایا تھا کہ 24 گھنٹوں کے دوران 103 چینی جنگی طیاروں نے جزیرے کے ارد گرد نگرانی کی۔
پیر کے روز سے اب تک درجنوں مزید طیاروں کا سراغ لگایا جا چکا ہے، جن میں سے کئی کچھ دیر کے لیے آبنائے تائیوان کو دو حصوں میں تقسیم کرنے والی نام نہاد درمیانی لائن کو عبور کر رہے ہیں جو جزیرے کو چین سے الگ کرنے والی 180 کلومیٹر طویل آبی گزرگاہ ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News