
مہنگائی کے جھٹکے؛ اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں
کراچی: ملک بھر کی طرح شہر قائد میں بھی اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معاشی حب کراچی میں بھی سبزیوں اور مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے اور انتظامیہ منظر سے غائب ہے جب کہ منافع خوروں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔
کراچی کی مقامی مارکیٹ میں چکی کا آٹا 170 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے جبکہ ریٹیل مارکیٹ میں فائن آٹا 160 روپے فی کلو ہے۔
رپورٹ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں برانڈیڈ تیل 5 سو سے 580 کے درمیان فروخت ہورہا ہے تاہم ہوسیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت 160 روپے اور ریٹل مارکیٹ میں 155 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے۔
مارکیٹ میں ٹماٹر 120 روپے فی کلو، لال آلو 100 روپے، دوسرے درجے کا آلو 60 روپے، ادرک 1 ہزار، لیموں 300 روپے اور بھنڈی 160 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے۔
اس کے علاوہ ماش کی دال 520 روپے اور چنے کی دال 200 روپے سے زائد فی کلو فی کلو فروخت ہورہی ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ گائے کے گوشت کی قیمت 11 سو سے 12 سو کے درمیان فی کلو ہے جبکہ بکرے کا گوشت 21 سو روپے فی کلو اور مرغی کا گوشت 5 سو سے 6 سو کے درمیان فروخت ہورہا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News