بھارتی گلوکار کیلاش کھیر شاہ رخ کی فلم ’جوان‘ دیکھتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی گلوکار کیلاش کھیر نے اپنے صاحبزادے کبیر کے ساتھ فلم دیکھی اور وہ جذباتی ہوگئے۔
یاد رہے کہ ریلیز کے بعد سے اب تک بھارت سمیت دنیا بھر میں شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ کے چرچے ہیں۔
گلوکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فلم جوان دیکھنے سے متعلق اپنے تجربے کو شیئر کیا۔
کیلاش کھیر کی پوسٹ پر اداکار شاہ رخ نے بھی اس پرردعمل دیا۔
کیلاش کھیر نے اپنے پیغام میں لکھا کہ سفر اور کئی کنسرٹس کے بعد بلآخر میں نے کبیر کے ساتھ جاکر فلم جوان دیکھ لی۔
،ساتھ ہی شاہ رخ خان کو بھائی سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے میرا گانا اس میں ڈالا بالکل ایسے موقع پر کہ میں جذباتی ہوگیا اور آنکھیں بھیگ گئیں۔
شاہ رخ خان نے بھارتی گلوکار کے بیان پر کہا کہ ’کیلاش جی آپ شکریہ، آپ کی آواز میں جادو ہے، میری طرف سے آپ کےلیے محبت اور جھپی دونوں ہی۔
واضح ر ہے کہ 7 ستمبر کو ریلیز ہونے والی فلم نے اب تک کمائی کے کئی ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
