Advertisement
Advertisement
Advertisement

روپیہ دوبارہ مستحکم ہوگا، فردوس عاشق اعوان

Now Reading:

روپیہ دوبارہ مستحکم ہوگا، فردوس عاشق اعوان

Synopsis

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ

فردوس عاشق اعوان

معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان معیشت میں جھٹکے برداشت کرنے کی سکت ہے اور معیشت میں جاری اتار چڑھاوؤں کے باوجود روپیہ دوبارہ مستحکم ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کے حوالے سے اچھی خبر یہ ہے سٹاک مارکیٹ مسائل کے بعد دوبارہ کھڑی ہوگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج حفیظ شیخ نے تیل کی قیمتوں کے حوالے وزیراعظم اور کابینہ کو بریف کیا اور آج تیل کی قیمتوں کے حوالے سے بھی بات چیت بھی ہوئی۔

بریفنگ کے دوران انہوں نے بتایا کہ تمام یوٹیلیٹی بلز ایک ہی تاریخ میں جمع کروانے کا طریقہ کار متعارف کروایا جائے رہا ہے جبکہ اجلاس میں چینی آٹا بحران کی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا اور آٹے کے حوالے رپورٹ ایک ہفتے تک موصول ہو جائے گی۔

پاک بحریہ ہمہ وقت تیار اور مستعد ہے، ایڈمرل ظفر محمود عباسی

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس میں 12 نکاتی ایجنڈا پر گفتگو ہوئی، 12 میں سے 11 منظور کئے گئے صرف ایک ایجنڈا مسترد کیا، اگلے کابینہ اجلاس میں انرجی سیکٹر پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔

ڈاکٹر فردوس کا کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس میں کرونا وائرس کے حوالے سے ڈاکٹر ظفر مرزا اور زلفی بخاری نے تفصیلی بریفنگ دی جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے ہندوستان سے ڈینگی کی ویکسین کی تجارت پر وزیراعظم نے منع کرکے دیگر ممالک سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کورونا وائرس پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور اب تک صورتحال کنٹرول میں ہے لیکن احتیاط کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کابینہ نے بجلی گیس اور دیگر بلز جمع کروانے کی تاریخ کو سہل بنانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ موجودہ کابینہ نے ابتک کل 79 فیصلے کئے جس میں سے متعدد پر عملدرآمد ہوچکا

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے تحفظات دور کردیے گئے ہیں، کچھ معاملات پر ایم کیو ایم سے بات چیت جاری ہے، موسم کی خرابی کے باعث وزیراعظم کراچی نہیں جاسکے لیکن جلد ایم کیو ایم کابینہ کا حصہ ہوگی کیونکہ ایم کیو ایم حکومت کا اہم سٹیک ہولڈرز ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی ایک جماعت کراچی کے مسائل کو حل نہیں کرسکتے اس لئے وفاق ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

Advertisement

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کابینہ اجلاس کے دوران ن لیگ کی قیادت اپنی پارلیمانی قیادت اپنی میٹنگ کررہی تھی، ن لیگ کے اجلاس میں انکشاف ہوا کہ معیشت کی اینٹ سے اینٹ بجا دی گئی، شاید یہ بھول گئے عوام نے الیکشن میں ان کی اینٹ سے اینٹ بجائی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ مڈ ٹرم کے نعرے لگا کر اپنی ڈوبتی کشتی کو سہارا دینے کی کوشش کررہی ہے جبکہ بدکلامی سرکار اپنی بدکلامی میں اتنا آگے نہ جائیں کیونکہ عوام آپ کی زبان کھینچ لیں گے اور یہ نہ کہا جائے کہ ہمیں بھی اینٹ کا جواب پتھر سے دینا آتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر