Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسٹیٹ بینک نے سمندر پار پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سُنادی

Now Reading:

اسٹیٹ بینک نے سمندر پار پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سُنادی
اسٹیٹ بینک آف پاکستان

اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سمندر پار پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سُنادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے ترسیلات زر پروگرام میں ایک نئی ‘ڈائمنڈ’ کیٹیگری کا آغاز کیا ہے جس میں زمرہ کے حاملین کو سفارت خانوں اور ہوائی اڈوں پر ترجیحی سلوک اور مفت پاسپورٹ جیسے اضافی فوائد کا وعدہ کیا گیا ہے۔

سوہنی دھرتی ریمیٹنس پروگرام (ایس ڈی آر پی) پوائنٹس پر مبنی لائلٹی اسکیم ہے جو بیرونِ ملک کام کرنے والے اور بینکنگ چینلز یا ایکسچینج کمپنیوں کے ذریعے پاکستان میں اپنے رشتہ داروں کو رقم بھیجنے والوں کے لیے ہے۔

رقم بھیجنے والے اپنی ہر ترسیلاتِ زر کے ایک مخصوص فیصد کی بنیاد پر انعامی پوائنٹس حاصل کرتے ہیں۔

ایس ڈی آر پی پروگرام میں پہلے سے ہی تین زمرے ہیں، گرین ($10,000 تک سالانہ ترسیلاتِ زر)، گولڈ ($10,001 سے $30,000 تک کی سالانہ ترسیلات) اور پلاٹینم ($30,000 سے زائد کی سالانہ ترسیلات)۔ بیان میں ڈائمنڈ کے زمرے کے لیے رقم کی وضاحت نہیں کی گئی۔

Advertisement

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق 22 ستمبر 2023 سے مؤثر سوہنی دھرتی ریمیٹنس پروگرام (ایس ڈی آر پی) میں ایک نیا ‘ڈائمنڈ’ زمرہ شامل کیا گیا ہے۔

رقم بھیجنے والے اپنے اسمارٹ فونز پر ایس ڈی آر پی ایپ کے ذریعے اپنی ترسیلات اور انعامی پوائنٹس کو ٹریک کر سکتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ مفت مصنوعات اور خدمات کے ذریعے رقم بھیجنے والے اور ان کا فائدہ اٹھانے والے انعامی پوائنٹس کا فائدہ حاصل کر سکتے ہیں مثلاً تارکینِ وطن کی رجسٹریشن فیس کی ادائیگی، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو درآمد شدہ موبائل سیٹ اور گاڑیوں کے لیے ڈیوٹی کی ادائیگی، اور پاسپورٹ کی تجدید کی فیس کی ادائیگی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مزید برآں پی آئی اے کی بین الاقوامی ٹکٹوں اور اضافی سامان کے چارجز؛ اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن میں لائف انشورنس/تکافل پریمیم کی ادائیگی؛ اور یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان میں کی گئی خریداریوں پر بھی انعامی پوائنٹس کے فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آج کے سونے کے نرخ؛ فی تولہ قیمت کیا رہی؟ جانیے
چین میں پاکستانی گوشت کی مانگ میں اضافہ، 7.5 ملین ڈالر کا آرڈر مل گیا
سونے کی قیمت میں کمی: پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں بڑی گراوٹ ریکارڈ
سونے کی اونچی اڑان، قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
اسٹیٹ بینک کا مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 11 فیصد پر برقرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر