Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہوائی جہاز میں دوران سفر خاتون مسافر مردہ نکلیں

Now Reading:

ہوائی جہاز میں دوران سفر خاتون مسافر مردہ نکلیں

برٹش ایئرویز میں دورانِ پرواز ایک مسافر خاتون جن کے بارے میں دیگر مسافر اور عملہ خیال کررہے تھے کہ وہ اپنی سیٹ پر سورہی ہیں، سفر کے اختتام پر پتہ چلا کہ خاتون دراصل مرچکی تھیں۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق 73 سالہ خاتون لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ اور فرانس کے شہر نیس کے درمیان برٹش ایئرویز کی پرواز میں مسافر تھیں۔

تحقیقات میں پتہ چلا کہ خاتون کو دوران پرواز ہی دل کا دورہ پڑا تھا جس سے وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

جنوبی فرانس میں جب پرواز نے لینڈنگ کی اور دوسرے مسافر جہاز سے اترنے کے لیے اٹھے تو انہوں نے دیکھا کہ خاتون طیارے سے اترنے کے لیے حرکت نہیں کر رہیں۔ جب کچھ مسافروں نے خاتون کو جگانے کی کوشش کی تو وہ بے جان تھیں۔

مسافروں نے فوری طور پر ہوائی جہاز کے فلائٹ عملے کو الرٹ کیا جس کے بعد عملے نے ایمرجنسی سروسز کو کال کی۔ طبی عملے نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر خاتون کی موت کی تصدیق کی جبکہ مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے کے قریب خاتون کو مردہ قرار دے دیا گیا۔

Advertisement

اس موقع پر برٹش ایئرویز نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم اس دکھ کے لمحات میں مسافر خاتون کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

دوسری جانب ایئرویز کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم خاتون کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم یا اس کی تصدیق کرنے سے قاصر ہیں۔

واضح رہے کہ خاتون کی شناخت اور ان کی موت سے متعلق صحیح حالات ابھی تک منظر عام پر نہیں آئے ہیں۔ فرانسیسی میڈیا کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خاتون برطانوی شہری تھیں لیکن اس کی بھی تصدیق ہونا باقی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر