Advertisement
Advertisement
Advertisement

ماہرین نے برے کولیسٹرول کو کم کرنے کا آسان سا طریقہ بتایا

Now Reading:

ماہرین نے برے کولیسٹرول کو کم کرنے کا آسان سا طریقہ بتایا
کولیسٹرول

ماہرین نے برے کولیسٹرول کو کم کرنے کا آسان سا طریقہ بتایا

کیا آپ کا کولیسٹرول بڑھا ہوا تو آپ اسے محض اپنی غذا سے چھ مہینے ہیں کم کر سکتے ہیں لیکن وہ کونسی غذا ہے جو اس ضمن میں معاون ثابت ہوسکتی ہے؟

صحت مند رہنے کے لیے جسم میں مختلف صحت بخش اجزاء کا صحیح تناسب ہونا نہایت ضروری ہے۔ اسی طرح جسم میں مختلف چکنائیاں بھی ہوتی ہیں جو کئی طرح کام انجام دیتی ہیں انہیں کولیسٹرول کہاجاتا ہے۔

کولیسٹرول کیا ہے؟

کولیسٹرول ایک طرح کی چکنائی والا مادہ ہوتا ہے، جوخون میں موجود ہوتا ہے اور خلیے کی جھلیوں کو برقرار رکھنے اور بنانے، دھوپ کو وٹامن ڈی میں تبدیل کرنے اور دیگر اہم کاموں میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

یہاں یہ جاننا نہایت ضروری ہے کہ کولیسٹرول کی بھی دو اقسام ہیں دونوں قسمیں خون کے دھارے میں ان مالیکیولز کے اندر موجود ہوتی ہیں جنہیں لائپوپروٹین کہاجاتا ہے۔

Advertisement

 ان میں ایک ہائی ڈینسٹی لائپوپروٹین جسے ایچ ڈی ایل جبکہ دوسرا لوڈینسٹی لائپوپروٹین جسے ایل ڈی ایل کہاجاتا ہے۔ ان دونوں کا درست توازن ہی بہتر صحت کے لیے ضروری ہے۔ اچھا کولیسٹرول جسے ایچ ڈی ایل کہا جاتا ہے اس کی  مقدار جسم  میں برے کولیسٹرول یعنی ایل ڈی ایل سے زیادہ ہونا نہایت ضروری ہے۔

کم کثافت لائپوپروٹین یا ایل ڈی ایل کولیسٹرول

اسے خراب کولیسٹرول کہا جاتا ہے۔ یہ لائپوپروٹین کولیسٹرول کو جگر سے پورے جسم میں خلیوں تک لے جاتا ہے۔ خون میں ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی زیادہ مقدار شریانوں میں پلاک کی تعمیر کا باعث بنتی ہے، جس سے امراض قلب دل اور فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

ہائی ڈینسٹی لائپوپروٹین یا ایچ ڈی ایل کولیسٹرول

اسے اچھا کولیسٹرول کہا جاتا ہے۔ یہ لائپوپروٹین خون کے دھارے سے اضافی کولیسٹرول کو نکالنے میں مدد کرتا ہے اور اسے پروسیسنگ اور اخراج کے لیے واپس جگر تک پہنچاتا ہے۔ ایچ ڈی ایل کولیسٹرول کی اعلی سطح دل کی بیماری اور فالج کے کم خطرے سے منسلک ہے۔

کیا سپلیمنٹس لینے سے مدد مل سکتی ہے؟

Advertisement

آپ کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے کے لیے اکیلے سپلیمنٹس پر انحصار نہیں کر سکتے۔ لیکن اس بات شواہد موجود ہیں کہ صحت مند غذا کے ساتھ خاص سپلیمنٹس لینے سے فرق پڑ سکتا ہے۔

غذا خون میں کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے، خاص طور پر ایل ڈی ایل (“خراب”) کولیسٹرول کو۔

 صحت بخش چکنائیاں جیسے زیتون کے تیل یا ایوکاڈو کو غذا میں شامل رکھنے اورغیر صحت بخش چکنائی جیسے جانوروں کی چربی اور ٹرانس فیٹس جو بسکٹ، پائی اور پیزا میں پائی جاتی ہیں ان سے پرہیز کرنے سے کولیسٹرول کو کم کیا جاسکتا ہے۔

ماہرین کے نزدیک فائبر وہ واحد غذا ہے جو آپ کے برے کولیسٹرول یعنی  ایل ڈی ایل کی سطح کو نمایاں طور پر کم کرسکتی ہے یہاں پرفائبر سے مراد حل پذیر فائبر ہے۔

حل پذیرفائبر پانی میں گھل کر آنت میں جیل جیسا مادہ بناتا ہے۔ جیل کولیسٹرول کے مالیکیولز کو جوڑ کر خون کے دھارے میں جذب ہونے سے روکتا ہے اور انہیں فاسد مادے کی صورت میں  جسم سے خارج کردیتا ہے۔ ہر طرح کے  پھل، سبزیاں، جو، پھلیاں اور دالوں میں حل پذیر فائبرموجود ہوتا ہے اس کے لیے علاہ اسپغول اورسورج مکھی کے بیج بھی بہت کار آمد ہیں۔

کولیسٹرول کو کم کرنے کے لیے غذا پر ہی انحصار نہیں کیا جاسکتا بلکہ اس کے لیے صحت مند طرز زندگی اپنانے کی بھی ضرورت ہے جس میں سگریٹ نوشی سے پرہیز، تناؤ سے دوری، باقاعدگی سے ورزش کرنا اور پرسکون نیند لینا بھی شامل ہیں۔۔ اگر اس کے باوجود بھی کولیسٹرول کی سطح کم نہ ہو تو معالج کولیسٹرول کم کرنے والی ادویات تجویز کرسکتا ہے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر