
امریکی ہوا بازی و خلائی ایجنسی (ناسا) کو بڑی کامیابی مل گئی ہے۔
ناسا کے مطابق ہمارا ایسٹرائیڈ مشن 7 سال بعد کامیابی سے مکمل ہو گیا، خلائی کیپسول سورج کے گرد چکر لگاتے سیارچے کا نمونہ لیکر زمین پر واپس آگیا ہے۔
ناسا نے بتایا کہ خلائی کیپسول 3 ارب 86 کروڑ میل کا طویل سفر کر کے زمین پر لوٹ آیا۔
دوسری جانب انڈین اسپیس ریسرچ ایجنسی کا کہنا ہے کہ چاند کے جنوبی قطب پر اپنا مشن مکمل کرنے کے بعد سلیپ موڈ میں ڈالے جانے والی چندریان 3 خلائی تحقیقی گاڑی سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔
چندریان 3 خلائی تحقیقی گاڑی پر سوار لینڈر وکرم اور روور پرگیان کے ساتھ رابطے کی کوششیں ناکام رہیں ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News