نواز شریف دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے
مسلم لیگ کے قائد نواز شریف کی گرفتاری کے خدشات کے پیش نظر مسلم لیگ (ن) کی قانونی ٹیم نے ابتدائی حکمت عملی تیار کرلی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق نوازشریف کی وطن واپسی پر گرفتاری اور کیسز کے معاملے پر مسلم لیگ ن کی قیادت اور قانونی ٹیم نے حکمت عملی طے کرنے کے لیے سر جوڑ لیے۔
ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ قائد نواز شریف کے کیسز اور نیب آرڈیننس ریویو پر مسلم لیگ ن کی لندن میں مشاورت جاری ہے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی حفاظتی ضمانت لاہور ہائی سے لینے پر آئینی و قانونی پہلوؤں پرمشاورت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف کی لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ میں سرنڈر اور اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف چوہدری شوگر مل کیس میں ضمانت پر ہیں، حفاظتی ضمانت کیلئے متفرق درخواست دائر کی جائیں گی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ حفاظتی ضمانت سے اگلے روز نوازشریف سرنڈر کردیں گے، قانونی ٹیم عدالت کو یقین دلائے گی اور اپیل دائر کرے گی۔
واضح رہے کہ نواز شریف کو ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے اشتہاری قرار دیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
