Advertisement
Advertisement
Advertisement

حارث رؤف کی فٹنس کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی

Now Reading:

حارث رؤف کی فٹنس کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی
حارث رؤف کی اسکین رپورٹ کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی

حارث رؤف کی اسکین رپورٹ کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی

قومی فاسٹ بولر حارث رؤف کہتے ہیں میری فٹنس پہلے سے بہتر ہے اور ہمیں بطور ٹیم خود پر اعتماد ہے۔

پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بولر حارث رؤف نے آئی سی سی مینز ورلڈ کپ 2023 کے لیے روانگی سے قبل پیر کو لاہور میں میڈیا سے گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں: میڈیکل پینل نے حارث رؤف کو ورلڈکپ کے لیے فٹ قرار دے دیا 

Advertisement

گفتگو کے دوران انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس طرح کے باوقار ایونٹ میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا جب کہ انہوں نے اپنی انجری اور فٹنس کے حوالے سے بتایا۔

میچ کی حکمت عملی کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیم انتظامیہ فیصلہ کرے گی کہ ان کی خدمات کو نئی گیند سے استعمال کرنا ہے یا پھر پرانی گیند سے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے ملک کے لیے کسی بھی ٹورنامنٹ میں کھیلنا بہت بڑی بات ہے۔ میری فٹنس پہلے سے بہتر ہے اور ہمیں بطور ٹیم خود پر اعتماد ہے۔

Advertisement

جب قومی فاسٹ بولر سے ورلڈ کپ کے لیے مخصوص اہداف کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے ٹیم کی موجودہ کارکردگی کو انفرادی کارکردگی پر ترجیح دیتے ہوئے بہترین کارکردگی پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ کے لیے میرا کوئی خاص ہدف مقرر نہیں۔ انفرادی کارکردگی سے زیادہ ٹیم کی کارکردگی پر زور دیا جاتا ہے۔

Advertisement

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر