Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی فوج کے افسران کا اختلاف رائے پر نچلے درجے کے فوجیوں کو قتل کرانے کا انکشاف

Now Reading:

بھارتی فوج کے افسران کا اختلاف رائے پر نچلے درجے کے فوجیوں کو قتل کرانے کا انکشاف
بھارتی فوج کے افسران کا اختلاف رائے پر نچلے درجے کے فوجیوں کو قتل کرانے کا انکشاف

بھارتی فوج کے افسران کا اختلاف رائے پر نچلے درجے کے فوجیوں کو قتل کرانے کا انکشاف

بھارتی فوج کے افسران کا اختلاف رائے رکھنے والے نچلے درجے کے فوجیوں کو قتل کرانے کا انکشاف ہوا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج میں رائفل مین امیت کمار کے والد نے بھارتی آرمی چیف جنرل منوج پانڈے کے نام لکھا ہے جس میں انہوں نے اپنے بیٹے کی موت کا سبب بننے والے حالات کے بارے میں وضاحت طلب کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اکھنور جموں کے رہائشی امیت کمار کے والد رتن سنگھ نے خط میں کہا کہ ان کا بیٹا 17 جموں وکشمیر لائٹ انفنٹری میں تعینات تھا اور حال ہی میں اس کو 33 کور میں ایک سینئر فوجی افسر کے معاون کے طور پر تعینات کیا گیا تھا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ان کے بیٹے کو مغربی بنگال میں پوسٹنگ کے دوران فوجی افسر کے گھر پر بار بار ہراساں کیا گیا اور ایک دن جب اس نے افسر کے کچھ ذاتی کام کرنے سے انکار کیا تو 14 ستمبر2023 کو اسے واپس اپنے یونٹ میں بلا لیا گیا۔

Advertisement

رتن سنگھ اپنے بیٹے کی پراسرار موت پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ یونٹ میں واپسی سے پہلے ہی وہ ایک ہوٹل میں مردہ پایا گیا۔

والد نے بھارتی فوج کے سربراہ سے مطالبہ کیا کہ ان کے بیٹے کی پراسرار موت کی حقیقت معلوم کرنے کے لیے واقعے کی سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن سے تحقیقات کرائی جائیں۔

Advertisement

یہ بات قابل ذکر ہے کہ  امیت کمار مغربی بنگال میں تعینات تھا اور 15 ستمبر کو سلی گوڑی کے قریب شمالی بنگال کے ایک نجی ہوٹل میں مردہ پایا گیا تھا جب کہ پولیس کی ابتدائی تفتیش میں خودکشی کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر