
ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کی جانب سے ایران کے کونصلیٹ کو تین کروڑ پندرہ لاکھ روپے کا چیک دیا گیا۔
ترجمان ایدھی فاونڈیشن کے مطابق چیک ایرانی ریڈکرسینٹ کے ذریعے ایران میں کرونا وائریس کی وبا کی روک تھام کےلئیے استعمال کیا جائے گا۔
ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کی جانب سے ایرانی قونصلیٹ میں چیک ایرانی قونصل جنرل کو پیش کیا گیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل دنیا کی مقبول ترین ای کامرس کمپنی ’’علی بابا‘‘ کے شریک بانی جیک ما نے بھی ایران کی بھی مدد کا اعلان کیا تھا۔
چین کے امیر ترین شہریوں میں شمار ہونے والے جیک ما نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ وہ اور ان کی ٹیم مزید ایک ملین سرجیکل ماسک اکھٹا کررہی ہے جو ایران پہنچائے جائیں گے۔
چین کے بعد سب سے زیادہ ایران میں کروناوائرس سے شہری متاثر ہورہے ہیں جس کے پیش نظر لاکھوں ماسک تہران حکومت کے حوالے کرنے کا فیصلہ جیک ما نے کیا ہے۔
ایران میں کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے اسکولوں اور جامعات سمیت اہم ثقافتی مراکز اور کھیلوں کے مقابلے بھی معطل کردیے گئے ہیں۔
ایران میں کورونا وائرس کے خلاف حفاظتی اقدامات کے تحت دفاتر میں کام کے اوقات میں بھی کمی کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ایران میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 7 ہزار 161 ہوگئی جبکہ 237 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News