پرویزالہی کوگرفتارکرنےکیخلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست کا تحریری حکم جاری
پرویز الٰہی کو اینٹی کرپشن کے چھ مقدمات میں ڈسچارج کرنے کےخلاف حکومت پنجاب کی اپیل کی سماعت کے دوران عدالت نے فریقین کےوکلاء کو مزید دلائل کےلئے طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف کیس کی سماعت جسٹس سلطان تنویر نے کی۔ حکومت پنجاب کےوکیل ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل عبدالصمد نے دلائل دیے۔
وکیل ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل عبدالصمد نے دلائل دیے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کےپاس کسی بھی ملزم کو جسمانی یاجوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کے اختیارات ہیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کو کسی ملزم کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا اختیار نہیں۔
حکومت پنجاب کے وکیل نے مؤقف پیش کیا کہ پرویزالہی کو گرفتار کرکے تفتیش کےلئے جسمانی ریمانڈ کی استدعاکی۔ عدالت نے تفتیش کےحق سے محروم کرکےپرویز الہی کو مقدمات سےڈسچارج کردیا۔
چوہدری پرویز الہی کےوکیل عامرسعید راں نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ حکومتی اپیل قابل سماعت ہی نہیں مسترد کی جائے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کافیصلہ عدالتی ہے انتظامی نوعیت کانہیں ہے۔ اس فیصلے کےخلاف سیشن عدالت میں نظر ثانی اپیل ہی دائر کی جاسکتی تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
