بھارت میں عید میلاد النبیﷺ منانے والی مسلمان خواتین زدکوب کی شکار
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں عید میلاد النبیﷺ منانے والی مسلمان خواتین کو ہندوتوا غنڈوں کے ہاتھوں زدکوب کا نشانہ بنایا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں ہندوتوا غنڈوں نے عید میلادالنبیﷺ کے سلسلے میں چراغاں کرنے پر مسلمان خواتین کو شدید زدکوب کیا اور چراغاں تہس نہس کردیا۔
رپورٹ کے مطابق اندور کی غریب نواز کالونی میں مسلمانوں نے عید میلادلنبی ﷺ کے سلسلے میں بستی میں چراغان کیا اور گھروں و گلیوں کو سجایا جس پر ایک ہندو تنظیم کے غنڈوں نے سخت اعتراض کیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غنڈوں نے مسلم دشمنی کا واضح ثبوت دیتے ہوئے نہ صرف چراغاں کی توڑپھوڑ کی بلکہ مسلمانوں خاص طور پر خواتین کو ہراساں کیا۔
واضح رہے کہ آقائے دو جہاں نبی وآخرالزمان حضور اکرم ﷺ کا یوم ولادت 12 ربیع الاول کو منایا جاتا ہے اور اس سلسلے میں دنیا بھر کے مسلمان گھروں و گلیوں میں چراغاں کرتے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
