 
                                                      سکھوں کا بھارتی دہشتگردی کیخلاف اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے باہر احتجاجی مظاہرہ
کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل کے بعد بڑے پیمانے پر سکھوں کی تحریک خالصتان متحرک ہوگئی۔
بین الاقوامی خبرر ساں ادارے کے مطابق سکھوں کی جانب سے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے باہر بھارتی دہشتگردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
احتجاج میں مودی اور بھارت مخالف نعرے لگائے گئے اور مظاہرین نے تحریک خالصتان کے حق میں نعرے بازی کی۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ہردیپ سنگھ نجر کے قاتلوں کو کڑی سزا دی جائے۔
عالمی سطح پر بھی سکھوں کے احتجاجی مظاہروں میں شدت دیکھنے میں آرہی ہے۔ کینیڈین وزیر اعظم کا بھارت مخالف بیان سکھوں کی مضبوط آواز بن کر ابھرا ہے۔
واضح رہے کہ جون 2023 میں خالصتانی رہنما ہردیپ سنگھ کو کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں ایک بازار میں قتل کر دیا گیا تھا۔
کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے 19 ستمبر کو اپنے ایک بیان میں سکھ رہنما ہرپریت سنگھ کے کینیڈا میں قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا تھا۔
جسٹن ٹروڈو نے کہا تھاکہ کینیڈین شہری کے قتل میں کسی دوسری حکومت کا ملوث ہونا ہماری خودمختاری کی خلاف ورزی ہے جس کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
ان کے اس الزام کے بعد دونوں ممالک میں سفارتی جنگ چھڑگئی اور سفراء کو ملک بدر کردیا گیا۔
جسٹن ٹروڈو کے بیان کے ایک روز بعد کینیڈا میں ایک اور سکھ رہنما کو قتل کردیا گیا تھا۔
امریکہ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، برطانیہ اور کینیڈا کی انٹیلی جنس ایجنسیز پر مشتمل ’فائیو آئیز‘ نے بھی متعدد شواہد کے ساتھ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کی تصدیق کی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 