Advertisement
Advertisement
Advertisement

فوج کی مقبولیت 88 فیصد، سیاستدانوں پر عوام کا اعتماد کتنا رہا؟ رپورٹ جاری

Now Reading:

فوج کی مقبولیت 88 فیصد، سیاستدانوں پر عوام کا اعتماد کتنا رہا؟ رپورٹ جاری
فوج کی مقبولیت

فوج کی مقبولیت 88 فیصد، سیاستدانوں پر عوام کا اعتماد کتنا رہا؟ رپورٹ جاری

اسلام آباد: گیلپ کے جولائی میں کرائے گئے سروے کے مطابق پاکستان میں دیگر تمام اداروں کے مقابلے میں فوج کی مقبولیت سب سے زیادہ 88 فیصد رہی۔

یہ سروے گیلپ پاکستان نے ایک سیاسی تنظیم کیلئے کرایا تھا، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ عوام کو میڈیا اور عدالتوں پر 56 فیصد تک بھروسہ ہے۔

گیلپ سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی عوام کا سیاست دانوں پر صرف 39 فیصد، پارلیمنٹ پر 47 فیصد، الیکشن کمیشن 42 فیصد، پولیس پر 54 فیصد تک بھروسہ ہے۔

سروے کے مطابق سیاستدانوں مقبولیت میں دیکھیں تو چیئرمین پی ٹی آئی کی مقبولیت 60 فیصد ہے جبکہ سعد رضوی اور پرویز الہیٰ دونوں کی مقبولیت 38 فیصد ہے۔

 اس کے علاوہ شاہ محمود قریشی 37 فیصد، نواز شریف 36 فیصد، شہباز شریف 35 فیصد، مریم نواز 30 فیصد، شاہد خاقان عباسی اور دیگر کی مقبولیت 28 فیصد تک رہی۔

Advertisement

سروے میں سوال پوچھا گیا کہ اگر قومی اسمبلی کے انتخابات اگلے ہفتے ہوتے ہیں تو آپ کس پارٹی کو ووٹ دیں گے؟ بتایا گیا کہ پنجاب میں 41 فیصد نے پی ٹی آئی، 28 فیصد پی ایم ایل این، 4 فیصد پیپلز پارٹی، 6 فیصد ٹی ایل پی کو ووٹ دیں گے۔

سروے کے مطابق سندھ کے 35 فیصد جواب دہندگان اگر اگلے ہفتے انتخابات ہوتے ہیں تو پیپلز پارٹی کو ووٹ دیں گے۔ اندرون سندھ پیپلز پارٹی کا ووٹ بینک برقرار ہے۔ پیپلز پارٹی کو بلوچستان میں بھی حمایت حاصل ہے۔

سیاست میں فوج کے کردار کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں 32 فیصد نے کہا کہ فوج کا بڑا کردار ہونا چاہیے، 32 فیصد نے کچھ کردار کی منظوری دی جبکہ 5 فیصد نے اس سوال کا جواب نہیں دیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ پی ایم ایل این کے 43 فیصد ووٹروں کا خیال ہے کہ ملکی سیاست میں فوج کا بڑا کردار ہونا چاہیے جبکہ پی ٹی آئی اور پی پی پی کے 26 فیصد ووٹروں کا بھی یہی خیال ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، تمام شہریوں کی واپسی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا، دفتر خارجہ
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر