Advertisement
Advertisement
Advertisement

‘آر آر آر’ اور ‘پشپا’ کبھی نہیں دیکھوں گا، نصیرالدین شاہ

Now Reading:

‘آر آر آر’ اور ‘پشپا’ کبھی نہیں دیکھوں گا، نصیرالدین شاہ

‘آر آر آر’ اور ‘پشپا’ کبھی نہیں دیکھوں گا، نصیرالدین شاہ

بالی ووڈ کے سینیئر اداکار نصیر الدین شاہ اپنی باکمال اداکارانہ صلاحیتوں کے ساتھ  ساتھ  اپنی رائے کے اظہار اور متنازعہ بیانات کے باعث بھی کافی شہرت رکھتے ہیں۔

رواں سال نصیر الدین شاہ نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ بالی ووڈ کے تینوں خان شاہ رخ، سلمان اور عامر شاید متنازع سیاسی معاملات پر تبصرہ نہیں کرتے کیونکہ ان کے پاس کھونے کے لیے بہت کچھ ہے۔

معروف اداکار نصیر الدین شاہ نے یہ بھی کہا کہ جو لوگ مسلمانوں کی نسل کشی کی بات کر رہے ہیں وہ دراصل ملک میں خانہ جنگی شروع کرنا چاہتے ہیں۔

حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں بھارتی فلم انڈسٹری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ کبھی بھی بلاک بسٹر فلمیں ‘آر آرآر’ اور ‘پشپا’ دیکھنے نہیں جائیں گے۔

اس کی وجہ بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت معاشرے میں مردوں کا عدم تحفظ بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے فلموں میں یہی چیز زیادہ دِکھائی جارہی ہے، ہر فلم میں ایک ہائپر مرد کو دِکھایا جارہا ہے۔

Advertisement

نصیر الدین شاہ نے کہا کہ میں نے ‘آر آر آر’ دیکھنے کی کوشش کی لیکن میں نہیں دیکھ سکا، میں نے ‘پشپا’ کو دیکھنے کی کوشش کی لیکن میں یہ فلم بھی نہیں دیکھ سکا اور میں ایسی فلمیں دیکھنے کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ  میں نے ‘کشمیر فائلز’ اور ‘غدر 2′ جیسی فلمیں نہیں دیکھیں لیکن میں ایسی فلموں کی کہانی جانتا ہوں اور یہ کافی پریشان کُن بات ہے کہ ‘کشمیر فائلز’ جیسی فلمیں اس قدر مقبول ہیں جبکہ سدھیر مشرا، انوبھو سنہا اور ہنسل مہتا کی بنائی ہوئی فلمیں جو اپنے وقت کی سچائی کو پیش کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، اُنہیں کوئی مقبولیت نہیں مل رہی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاد نہیں کہ پاکستان نے آپریشن سندور کو تندور بنا دیا تھا ؟ حبا بخاری کا امت شاہ پر طنز
میرے ڈمپلز، ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہیں، فیصل رحمان کا انوکھا دعویٰ
بیلا حدید آخر کس مرض میں مبتلا ہیں؟ اسپتال سے تصاویر وائرل
سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات؛ چچا کا جذباتی بیان سامنے آگیا
شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید؛ عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
بھارت نے پاکستان کا مقبول گانا "بول کفارہ" ایک بار پھر کاپی کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر