Advertisement
Advertisement
Advertisement

عینا آصف اور ثمر عباس بالی ووڈ کے کن اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند ہیں؟

Now Reading:

عینا آصف اور ثمر عباس بالی ووڈ کے کن اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند ہیں؟
عینا آصف

عینا آصف اور ثمر عباس بالی ووڈ کے کن اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کے خواشمند ہیں؟

عینا آصف اور ثمر عباس پاکستان شوبز انڈسٹری میں نہایت خوبصورت اور باصلاحیت ابھرتے ہوئے ستارے ہیں جنہوں نے نہایت کم عمر ہونے کے باوجود اپنی عمدہ پرفارمنس سے کئی منجھے ہوئے اداکاروں  کو حیرت زدہ کردیا ہے۔

عینا کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے چھوٹی عمر میں بطورچائڈ اسٹار اپنی اداکاری کا آغاز کیا۔ واضح رہے کہ عینا نے پہلی سی محبت سے شہرت حاصل کی۔ تاہم  ان کا ڈرامہ ہم تم بھی خاصا مقبول ہوا، اس کے علاوہ  وہ پنجرہ، پہچان اور بے بی باجی سمیت کئی ڈراموں میں بھی پرفارم کر چکی ہیں۔

سمر عباس کا  شمار بھی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے بہترین نوجوان اداکاروں میں ہوتا ہے۔ ثمر عباس 2003 میں کراچی میں پیدا ہوئے اور ان کی عمر 20 سال ہے ثمر عباس نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور آرٹسٹ، ماڈل اور گٹارسٹ کیا۔ تاہم انہوں نے اداکاری کا آغاز  مشہور ڈرامہ سیریل مائی ری سے کیا جو ابھی ٹی وی پر نشر کیا جارہا ہے۔ جس میں وہ اداکارہ عینا آصف کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

عائنہ آصف اور ثمر عباس دو ایسے ستارے ہیں جنہیں لاکھوں ناظرین کی جانب سے بے حد پیار مل رہا ہے۔ مائی ری میں اس نوجوان جوڑے کے کرداروں کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔

دونوں ستاروں کو حال ہی میں ایک ساتھ نجی ٹی وی شو میں مدعوکیا گیا جہاں میزبان نے ان سے سوال کیا کہ وہ بالی ووڈ میں کن اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔

Advertisement

عینا نے کہا کہ اگرچہ وہ جانتی ہیں کہ ہریتک روشن ان کے والد سے بھی بڑے ہیں لیکن وہ ان کے ساتھ فلم میں کام کرنا چاہیں گی۔ ہریتک ان کے پسندیدہ بالی ووڈ اسٹار ہیں اور وہ ان کے ساتھ اسکرین شیئر کرنا پسند کریں گی۔

ثمر عباس نے اپنے پسندیدہ بالی ووڈ ستاروں کے نام بتائے لیکن انہوں نے نہایت عاجزی سے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ ایسا کبھی نہیں ہو سکتا لیکن اگر ہم صورتحال کو فرضی بنا رہے ہیں تو وہ دیپیکا پڈوکون کے ساتھ کسی فلم میں کام کرنا پسند کریں گے۔ انہوں نے کترینہ کیف اور عالیہ بھٹ کو ممکنہ ساتھی اداکاروں کے طور پر بھی نامزد کیا۔

Advertisement

دونوں نوجوان ستارے ابھی اپنے کیریئر کے شروعات میں ہیں  اور مستقبل میں مزید اچھے پروجیکٹس میں دکھائی دیں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر