Advertisement
Advertisement
Advertisement

صبح کی ورزش سے جسم میں کیا حیرت انگیز تبدیلیاں جنم لیتی ہیں

Now Reading:

صبح کی ورزش سے جسم میں کیا حیرت انگیز تبدیلیاں جنم لیتی ہیں
ورزش

صبح کی ورزش سے جسم میں کیا حیرت انگیز تبدیلیاں جنم لیتی ہیں

صحت مند رہنے کے لیے جسمانی سرگرمی چاہے جم میں ورزش کی صورت میں ہویا کسی باغ میں چہل قدمی نہایت ضروری ہے، تاہم دن کے آغاز پر معمولی نوعیت جیسے پڑوس میں کسی کام کے لیے جانا یا اسکول یا ملازمت کی غرض سے چہل قدمی کرتے ہوئے سفر طے کرنا حیرت انگیز فوائد رکھتا ہے۔

یہاں پر صبح اٹھنے پر چہل قدمی کرنے کے چند ایسے فوائد پیش کئے جارہے ہیں جنہیں جان کر آپ اسے کبھی ترک نہیں کریں گے۔

توانائی کو فروغ دیں

دن کا آغاز پر چہل قدمی کرنا آپ کو دن بھر زیادہ توانائی فرام کر سکتا ہے۔ اور اگر آپ یہ عمل گھر سے باہر انجام دیتے ہیں تو یہ اور بھی مفید ثابت ہوسکتاہے۔

 تحقیق کے مطابق ایسے بالغ افراد جو 20 منٹ گھر سےباہر چہل قدمی کرتے ہیں وہ 20 منٹ تک گھر کے اندر چہل قدمی کرنے والوں کی نسبت خود کو زیادہ توانا محسوس کرتے ہیں۔

Advertisement

مزاج بہتر بنائیں

دن کے آغاز پر چہل قدمی کرنا دماغ میں موجود ایسے کیمیکل کے اخراج کا سبب بنتا ہے جو مزاج کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ساتھ ہی یہ خود اعتمادی کوبڑھاتا ہے جبکہ اس سے ذہنی میں تناؤ کمی واقع ہوتی ہے، بے چینی دور ہوتی ہے تھکاوٹ اورڈپریشن کی علامات کوکم  کم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

وزن کم کرنے میں مددگار

صبح چہل قدمی آپ کے وزن کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوسکتی ہے 30 منٹ تک معتدل رفتار سے چلنے سے 150 کیلوریز جل سکتی ہیں۔ اس طرح صحت مند غذا اورچہل قدمی کے ذریعے آپ اپنا وزن کم کرسکتے ہیں۔

صحت مند بنائیں

چہل قدمی آپ کی صحت کو بہتر بنانے میں مؤثر کردار ادا کرتی ہے بشمول قوت مدافعت بڑھانے، نیز یہ مختلف بیماریوں سے بچانے میں بھی معاونت کرتی ہے۔

Advertisement

ذہنی صحت کو بہتر بنائیں

صبح کی چہل قدمی آپ کی ذہنی استعداد کوبڑھاتی ہے اور دن بھر توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتی ہے تاہم عمر رسیدہ افراد میں تو اور بھی افادیت رکھتی ہے کیونکہ ان میں کئی ذہنی امراض کا خطرہ بڑھ جاتاہے ۔

پیدل چلنے سے آپ کو تخلیقی انداز میں سوچنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ چہل قدمی خیالات کو وسیع کرتی ہے جس سے آپ کو مسئلہ حل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

بہتر نیند

دن کے آغاز پر چہل قدمی آپ کو رات میں بہترپرسکون اور گہری نیند میں مدد دے سکتی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر