Advertisement
Advertisement
Advertisement

سزا مکمل ہونے کے باوجود قیدی کو مزید 3 سال جیل میں کیوں گزارنے پڑے؟

Now Reading:

سزا مکمل ہونے کے باوجود قیدی کو مزید 3 سال جیل میں کیوں گزارنے پڑے؟

جیل حکام کی جانب سے ای میلز کو نہ دیکھنے کے باعث ایک شخص کو جیل میں اضافی 3 سال گزارنا پڑے۔

تفصیلات کے مطابق یہ حیرت انگیز واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں چندن جی ٹھاکر نامی قیدی کو سزا مکمل ہونے کے باوجود مزید 3 سال جیل میں رہنا پڑا۔

اس قیدی کو ایک قتل کیس میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی مگر گجرات ہائیکورٹ نے سزا کو معطل کرتے ہوئے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم سنایا۔

عدالتی حکم ستمبر 2020 میں اس وقت جاری ہوا تھا جب بھارت میں کووڈ 19 کی وبا کے باعث لاک ڈاؤن تھا اور عدالتی حکم ای میل کے ذریعے جیل حکام کو بھیجا گیا، مگر جیل حکام اس وقت ای میل میں ضمانت کے حکم کی اٹیچ فائل کو دیکھنے میں  ناکام  رہے۔

درحقیقت 3 ماہ بعد جب دوبارہ کیس کی سماعت ہوئی تو اس وقت بھی عدالت کی جانب سے دوبارہ ای میل کی گئی مگر اس بار بھی حکام اسے دیکھنے میں ناکام رہے۔

Advertisement

اب گجرات ہائیکورٹ نے اسے آنکھیں کھول دینے والا مقدمہ قرار دیتے ہوئے جیل حکام کی سرزنش کی ہے، جن کی جانب سے 3 سال قبل جاری کئے گئے عدالتی حکم پر عمل نہیں کیا گیا۔

عدالت کی جانب سے چندن جی ٹھاکر کو 2 ہفتے کے اندر ایک لاکھ بھارتی روپے ادا کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

عدالت کی جانب سے 22 ستمبر کو مقدمے کی سماعت کے دوران کہا گیا کہ درخواست گزار کا خیال تھا کہ اب وہ آزاد ہو جائے گا مگر اسے جیل میں اس لیے رہنا پڑا کیونکہ جیل انتظامیہ کی جانب سے عدالتی حکم پر توجہ مرکوز نہیں کی گئی۔

عدالت کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر دسمبر (2020) میں بھی ایک ای میل بھیج کر کہا گیا تھا کہ قیدی کو ضمانت پر رہا کر دیا جائے گا مگر جیل انتظامیہ نے اس پر بھی توجہ نہیں دی۔

تین سال کے بعد گزشتہ ہفتے (21 ستمبر) چندن جی ٹھاکر کو جیل سے اس وقت رہائی ملی جب عدالت میں اس کی ضمانت کی درخواست کی سماعت ہونے والی تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر