Advertisement
Advertisement
Advertisement

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے برطانوی ارکان پارلیمنٹ کے وفد کی ملاقات

Now Reading:

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے برطانوی ارکان پارلیمنٹ کے وفد کی ملاقات
جلیل عباس جیلانی

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے برطانوی ارکان پارلیمنٹ کے وفد کی وزارت خارجہ میں ملاقات ہوئی ہے۔

نگران وزیر خارجہ نے مظلوم کشمیری عوام کی حمایت میں آواز اٹھانے پر برطانوی ارکان پارلیمنٹ کو سراہا۔

جلیل عباس جیلانی نے مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو ختم کرنے اور تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

نگران وزیر خارجہ نے وفد پر زور دیا کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں عالمی سطح پر آگاہی بڑھانے کے لیے کوششیں بڑھائے۔

جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ بھارت کو مقبوضہ جموں کشمیر میں 5 اگست 2019 کے اپنے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو واپس لے کر بات چیت کے لیے ایک سازگار ماحول پیدا کرنا ہوگا۔

Advertisement

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے پاکستان اور برطانیہ کے مابین دوستی  کو مضبوط بنانے میں دورہ کرنے والے اراکین پارلیمنٹ کے کردار کو بھی سراہا۔

ملاقات میں وفد کے ارکان نے مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

وفد میں لیبر فرینڈز آف کشمیر کے چئیرمین اینڈریو گیوین، وائس چیئرپرسن لیبر فرینڈز آف کشمیر یو کے ناز شاہ اور آل پارٹی پارلیمانی گروپ کے وائس چئیرمین سام ٹیری شامل تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر