Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب سے لیگی اور پیپلز پارٹی ارکان کی ملاقات، حمایت جاری رکھنے کا اعلان

Now Reading:

وزیراعلیٰ پنجاب سے لیگی اور پیپلز پارٹی ارکان کی ملاقات، حمایت جاری رکھنے کا اعلان
وزیراعلیٰ پنجاب

مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی ارکان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو حکومت کی غیر مشروط حمایت جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی ارکان  پنجاب اسمبلی کی ملاقات ہوئی ، جس میں اتفاق کیا گیا کہ صوبے کے عوام کی خدمت کیلئے ملکر کام جاری رکھیں گے۔

ملاقات میں سیاسی صورتحال اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی نے  وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔

اس موقع پر اراکین اسمبلی نے  وزیراعلیٰ پنجاب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں اور ساتھ  رہیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے اراکین اسمبلی سے ملاقات میں کہا کہ عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے جبکہ پنجاب کے عوام کی خدمت کے سفر میں آپ کو ساتھ لیکر چلیں گے اور آپ کو عزت و احترام دیں گے۔

Advertisement

تحریک انصاف کے عہدیدار اور کارکن ہمارے سر کا تاج ہیں، عثمان بزدار

عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ سابق حکمرانوں نے اس ملک کو تباہ وبرباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، تحریک انصاف کی حکومت نے انتہائی مشکل وقت میں حکومت سنبھالی۔

 سردارعثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ماضی کے کانٹے چن چن کر صاف کر رہے ہیں لیکن اب  تبدیلی آ رہی ہے اور آ کر رہے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کے سفر میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی، آپ میرے لئے قابل احترام ہیں، آپ کے جائز کام ہر صورت ہوں گے۔

 عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والوں میں نشاط احمد ڈاھا، غیاث الدین، چودھری اشرف علی، فیصل خان نیازی، غضنفر علی خان، محمد ارشد، اظہر عباس اور سابق ایم این چودھری طاہر بشیر چیمہ بھی شامل تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر