
شائقین کرکٹ کا 4 سالہ انتظار ختم ہوگیا، آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کا آغاز آج سے ہورہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج سے 3 اکتوبر تک ورلڈکپ 2023 کے 10 وارم اپ میچز کھیلے جائیں گے جبکہ ورلڈکپ کا باقاعدہ آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا۔
پاکستان آج نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اپ میچ سے اپنی مہم کا آغاز کرے گا۔
اس کے علاوہ بنگلادیش اور سری لنکا اور افغانستان اور جنوبی افریقہ کے مابین بھی وارم اپ میچز آج کھیلے جائیں گے۔
تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوں گے۔
پاکستان ٹیم اپنا دوسرا وارم اپ میچ 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔
پاکستان ٹیم ورلڈکپ کا باقاعدہ آغاز 6 اکتوبر کو نیدر لینڈز کے خلاف کرے گی جبکہ روایتی حریف بھارت سے مقابلہ 14 اکتوبر کو احمد آباد میں ہوگا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News