
بھارت کا چاند کے جنوبی قطب میں لینڈنگ کا دعویٰ جھوٹا نکلا
بھارت کے چاند پر بھیجے جانے والے مون لینڈر ’چندریان 3‘ کے چاند کے جنوبی قطب میں لینڈنگ کا دعویٰ جھوٹا نکلا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی میڈیا اور سائنسدانوں نے بھارت کی مون لینڈنگ کا بھانڈا پھوڑ دیا۔
حال ہی میں بھارت چاند تک رسائی حاصل کرنے والا دنیا کا چوتھا ملک بنا اور عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بھی بنا رہا۔
ایک برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی روور چندریان 3 کو 4 ستمبر کو سلیپ موڈ میں منتقل کردیا گیا تھا لیکن اس کے بعد دوبارہ آن نہ کیا جاسکا۔
بعد ازاں انڈین اسپیس ریسرچ ایجنسی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ چندریان 3 کے ساتھ رابطے کی کوششیں ناکام رہیں۔
اس کے علاوہ بھارت نے چندریان 3 کے جنوبی قطب پر پہنچنے کا دعویٰ کیا تھا۔
کامیاب چینی مون مشن کے بانی اویانگ زیوآن نے بھارت کے دعوے کو جھوٹا قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تفصیلی تحقیقات کے بعد واضح ہوگیا کہ بھارت نے چندریان 3 کے جنوبی قطب پر پہنچنے کا جھوٹا دعویٰ کیا تھا۔ بھارتی چندریان جنوبی قطب کے قریب تک بھی نہیں پہنچ سکا۔
چین اس وقت دنیا میں سب سے بہترین اسپیس ٹیکنالوجی کا حامل ہے اور عالمی سطح پر مضبوط ساکھ رکھتا ہے۔
واضح رہے کہ چندریان 3 کو بھارت نے چاند کے جنوبی قطبی علاقے کا جائزہ لینے کے لیے 14 جولائی کو خلاء میں بھیجا تھا اور اس نے 23 اگست کو چاند پر کامیاب لینڈنگ کی تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News