Advertisement
Advertisement
Advertisement

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی مستونگ اور ہنگو میں دھماکوں کی مذمت

Now Reading:

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی مستونگ اور ہنگو میں دھماکوں کی مذمت
عالمی تنازعات کا حل:سلامتی کونسل میں پاکستان کی پیش کردہ قراردادمتفقہ طور پرمنظور

سلامتی کونسل/ فوٹو

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مستونگ اورہنگو میں ہونے والے خودکش دھماکوں پرمذمتی بیان جاری کر دیا۔

مذمتی بیان اقوام متحدہ کی ویب سائٹ پر بھی جاری کیا گیا، سلامتی کونسل کا مندرجہ ذیل مذمتی پریس بیان کونسل کے صدرفیریٹ ہوکسا (البانیہ) نے جاری کیا۔

اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے مذمتی بیان میں کہا کہ سلامتی کونسل ارکان پاکستان میں ہونے والے گھناؤنے اور بزدلانہ خودکش دہشت گردانہ حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ان میں صوبہ مستونگ بلوچستان میں 12 ربیع الاول، یومِ ولادتِ رسولﷺ کے مذہبی جلوس اور ہنگو،خیبر پختونخوا میں ایک مسجد کو نشانہ بنایا گیا۔

مذمتی بیان میں کہا گیا کہ ان حملوں کے نتیجے میں کم از کم 58 بے گناہ پاکستانی جاں بحق اور 80 سے زائد زخمی ہوئے۔ سلامتی کونسل کے ارکان نے متاثرین کے اہل خانہ اور پاکستانی حکومت سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ سلامتی کونسل کے ارکان زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کی خواہش کرتے ہیں۔

اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے مذمتی بیان میں کہا کہ سلامتی کونسل کے ارکان نے اعادہ کیا کہ دہشت گردی اپنی تمام اشکال میں بین الاقوامی امن وسلامتی کے لیے سب سے سنگین خطرات میں سے ایک ہے۔ سلامتی کونسل کے ارکان ان قابل مذمت دہشتگرد کارروائیوں کے مرتکب افراد، منتظمین کے کڑے احتساب اورانہیں اںصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

مذمتی بیان میں مذید کہا گیا کہ سلامتی کونسل اراکین ان دہشتگرد کارروائیوں کے مالی معاونین اوراسپانسرز کو جوابدہ ٹھہرانے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔ تمام ریاستوں پرزوردیتے ہیں کہ وہ عالمی قانون اورسلامتی کونسل متعلقہ قراردادوں کے تحت اپنی ذمہ داریوں کے مطابق اس سلسلے میں حکومت پاکستان کے ساتھ ساتھ دیگر تمام متعلقہ حکام کے ساتھ فعال تعاون کریں۔

اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے کہا کہ سلامتی کونسل کے ارکان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کی کوئی بھی کارروائی مجرمانہ اور بلاجواز ہے۔ چاہے اس کا محرک کچھ بھی ہو، جہاں بھی، جب بھی اور جس نے بھی کیا ہو۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر