حادثے کا شکار ٹائٹن سب میرین پر فلم بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
حال ہی میں ایک ٹرانس اٹلانٹک پروڈکشن کمپنی نے اوشین گیٹ سب میرین کو پیش آنے والے افسوسناک حادثے پر فلم بنانے کا اعلان کیا ہے۔
فلم کے پروڈیوسر برائن ڈوبنز ہوں گے جبکہ جسٹن میک گریگور اور جوناتھن کیسی فلم کی کہانی لکھیں گے۔
اس فلم میں اوشین گیٹ کے زیر سمندر سفر سے قبل سب میرین میں سوار ہونے والے مسافروں کی زندگی بھی دکھائی جائے گی۔
یاد رہے کہ 1912 میں تباہ ہونے والے مسافر بردار بحری جہاز ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کیلئے جانے والی آبدوز ٹائٹن 18 جون کو بحر اوقیانوس میں لاپتہ ہوئی گئی تھی۔
اس سب میرین میں 5 مسافر سوار تھے جو ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کیلئے زیر سمندر سفر پر گئے تھے۔
بعدازاں 22 جون کو سب میرین کی تلاش روک دی گئی تھی کیونکہ اس کا ملبہ سمندر کی تہہ سے مل گیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
