Advertisement
Advertisement
Advertisement

گلاسگو، سکھ گردوارے کے دورے سے بھارتی سفارتکار کو روک دیا گیا

Now Reading:

گلاسگو، سکھ گردوارے کے دورے سے بھارتی سفارتکار کو روک دیا گیا

گلاسگو کے گردوارے میں سکھ مظاہرین نے بھارت کے ایک اعلیٰ سفارت کار کو اندر جانے سے روک دیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن نے کہا کہ وکرم ڈورائی سوامی کو کمیونٹی اور قونصلر امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے عبادت گاہ میں مدعو کیا گیا تھا، لیکن وہاں موجود سکھوں کے ہجوم نے انہیں اندر جانے سے روک دیا۔

رپورٹس کے مطابق جمعے کے روز سکھوں کے ایک چھوٹے سے مجمعے نے بھارتی سفارت کار کو گردوارے کے پاس دیکھ کر انہیں روکنے کی کوشش کی جس کے بعد وہ وہاں سے واپس چلے گئے۔

بعد ازاں سکھ نوجوانوں کے ایک گروپ نے دعویٰ کیا کہ بھارتی حکام کے گردواروں میں جانے پر طویل عرصے سے پابندی ہے۔

یہ تصادم ایک بین الاقوامی تنازعہ کے بعد ہوا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹوں نے کینیڈا میں ایک سکھ علیحدگی پسند رہنما کو قتل کیا تھا۔

Advertisement

واضح رہے کہ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا تھا کہ جون میں برٹش کولمبیا میں ہردیپ سنگھ نجار کو گولی مار کر ہلاک کرنے میں بھارت کے ملوث ہونے کے “قابل اعتماد ثبوت” موجود ہیں۔

گلاسگو میں یہ واقعہ اسکاٹ لینڈ میں بھارت کے ہائی کمشنر ڈورائی سوامی کی متعدد مصروفیات کے دوران پیش آیا، جس کے بعد سفارت کار کو وہاں سے بھگا دیا گیا۔

نیشنل سکھ یوتھ فیڈریشن کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ تینوں کارکنوں نے بھارتی عہدیداروں کے سرکاری حیثیت میں گردواروں میں جانے پر طویل عرصے سے عائد پابندی کو برقرار رکھا ہے۔

سکھ تنظیم کا کہنا ہے کہ گردواروں میں بھارتی سفارت کاروں کی پابندی طویل عرصے سے عائد ہے جس سے بھارتی حکومت بھی آگاہ ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا یہ دوہرا معیار نہیں؟ خامنہ ای کے قریبی ساتھی کی بیٹی مغربی لباس میں دلہن بن گئیں
جوہری مذاکرات کی پیشکش پر سپریم لیڈر خامنہ ای نے ٹرمپ کو دو ٹوک جواب دیدیا
جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم سانائے تاکائچی کون ہیں ؟
غزہ پر اسرائیل کی جنگ سراسر نسل کشی ہے، امیرِ قطر کی اسرائیلی حملوں کی مذمت
اسرائیل نے امن معاہدے کی دھجیاں اڑادیں، حملوں میں درجنوں فلسطینی شہید
یورپی یونین کا بھی افغان تارکین وطن کی واپسی کیلیے طالبان حکومت سے رابطہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر