
فرحان اختر کی فلم ’جی لے ذرا‘ میں تاخیر کی اصل وجہ سامنے آگئی
دو سال قبل بالی ووڈ کے معروف اداکار اور فلمساز فرحان اختر کی نئی فلم ’جی لے ذرا‘ کا اعلان کیا گیا تھا جس کے مرکزی کرداروں میں کترینہ کیف، عالیہ بھٹ اور پریانکا چوپڑا شامل ہیں۔
اعلان کے دو سال بعد بھی اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز نہیں کیا جاسکا ہے جس کی اصل وجہ سامنے آگئی ہے۔
اس حوالے سے بین الاقوامی ذرائع ابلاغ عامہ کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسکرپٹ کے بارے میں اداکارہ پریانکا چوپڑا کو کچھ تحفظات ہیں جو کہ فلم میں تاخیر کی بنیادی وجہ ہو سکتی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ کو اس فلم کی کہانی خاص پسند نہیں آئی ہے اور انہوں نے اس نامنظور کردیا ہے ۔
بین الاقوامی میڈیا کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو میں فلمساز فرحان اختر اپنی فلم کی تاخیر کے متعلق یہ بات واضح کر چکے ہیں کہ ہالی ووڈ میں جاری ہڑتال کی وجہ سے پریانکا چوپڑا شدید تشویش کا شکار ہیں ۔
انہوں نے کہا تھا کہ اب وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ جب قسمت میں ہوگا یہ فلم تب ہی مکمل ہوگی ۔
اس فلم کے حوالے سے سال 2021 میں، فرحان اختر نے کہا تھا کہ جی لے ذرا، خواتین کی نظروں سے دنیا کو دیکھنے کی ان کی کوشش ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جہاں آپ کا مردانہ نقطہ نظر ہے وہیں چیزوں پر آپ کا خواتین کا نقطہ نظر بھی ہے، جذباتی طور پر، دونوں کی ساخت ایک خاص نکتہ نظر سے ایک جیسی ہے لیکن پھر بھی کئی پہلوؤں پر یہ مختلف ہوجاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کی نظر سے دنیا کو دیکھنا اہم ہے اور جتنا ہم اسے اپنائیں گے، یہ معاشرے کے لیے اتنا ہی صحت مند ہوگا۔
فرحان اختر کے مطابق یہ فلم ‘دل چاہتا ہے’ اور ‘زندگی نہ ملے گی دوبارہ’ کے بعد دوستی کی ایک اور کہانی پیش کا وعدہ کرتی ہے ۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News