Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ: ہر نجی اسکول کے 10 فیصد طلبہ کو مفت تعلیم دینے کا فیصلہ

Now Reading:

سندھ: ہر نجی اسکول کے 10 فیصد طلبہ کو مفت تعلیم دینے کا فیصلہ
سندھ

سندھ: ہر نجی اسکول کے 10 فیصد طلبہ کو مفت تعلیم دینے کا فیصلہ

صوبے بھر کے نجی تعلیمی ادارے دس فیصد بچوں کو فری شپ یا اسکالر شپ دینے کیلئے پابند ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی پرائیوٹ انسٹی ٹیوشن سندھ نے نگران وزیر اعلیٰ سندھ کے احکامات کے بعد سرکلر جاری کر دیا جس میں ہدایت دی گئی کہ اعلیٰ کارکردگی والے طلبا کو لازمی فری شپ یا اسکالر شپ دی جائی۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر رفیعہ جاوید کا کہنا ہے کہ صوبے بھر کے نجی تعلیمی ادارے دس فیصد بچوں کو فری شپ یا اسکالر شپ دینے کیلئے پابند ہے، طلبا کی تعداد اسکول میں زیر تعلیم کل تعداد کے کم از کم 10 فیصد کے برابر ہو، رپورٹ چار یوم کے اندر ڈائریکٹوریٹ میں جمع کروائیں، اپنے اپنے ریجن میں قائم تمام نجی اسکولوں میں ہدایات پر من و عن عمل کرواتے ہوئے اس کی رپورٹ اور ڈیٹا چار دن کے اندر اندر ڈائریکٹوریٹ میں جمع کروائیں۔

سرکلر کے مطابق چین آن اسکولز کو بھی اس سلسلے میں الگ خطوط کے ذریعے ان احکامات پر عملدرآمد کے لئے خطوط جاری کر دیے گئے ہیں، چار دن میں ان سے بھی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے، مقررہ مدت میں رپورٹ جمع نا کروانے والے اسکولوں کے خلاف سندھ پرائیوٹٹ انسٹی ٹیوشنز ایکٹ کی سیکشن 8 کے تحت کاروائی کی جائے گی جس میں ان اسکولوں کی رجسٹریشن معطل یا منسوخ کر دی جائے گی، بعد ان کی رجسٹریشن کی تجدید نہیں کی جائے گی۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر رفیعہ جاوید کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن سندھ نے پانچ کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں جو اسکولوں کا روزانہ کی بنیاد پر دورہ کریں گی اور اسکولوں کی جانب سے طلبہ کو فراہم کی جانے والی فری شپ اور اسکالر شپ کا ریکارڈ چيك كريں گی، جس اسکول نے رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقررہ تعداد میں فری شپ یا اسکالر شب فراہم نہیں کی تو اس اسکول کے خلاف کمیٹی کی جانب سے ضابطہ کی کارروائی کی سفارش کی جائے گی۔

Advertisement

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
غزہ میں بچوں کی نسل کشی تاریخ کا سیاہ باب ہے، سیزفائر برقرار رہنا چاہیے، بلاول بھٹو
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
امت مسلمہ کے اتحاد کی اشد ضرورت ہے، مسلم ورلڈ لیگ کے کنونشن سے مولانا فضل الرحمن کا خطاب
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، ہر دن نیا ریکارڈ قائم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر