Advertisement
Advertisement
Advertisement

سویڈن، یورپ میں قتل وغارت گری کے دارلخلافے کے نام سے جانا جانے لگا

Now Reading:

سویڈن، یورپ میں قتل وغارت گری کے دارلخلافے کے نام سے جانا جانے لگا
سویڈن: اوریبرو کی مسجد کے قریب فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

سویڈن میں دستی بم حملے اور گولیوں کی گنگناہٹ سے معصوم شہریوں کی ہلاکتیں حکومت کے لیے دردِ سر بن گئیں۔

دنیا بھر کے میڈیا کی نظریں سویڈن کی جانب اس وقت مبذول ہوئیں جب سویدن کے وزیرِ اعظم نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب ہم گینگ وار پر کنٹرول کے لیے فوج کو طلب کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ نیا قانون بھی متعارف کروایا جارہا ہے جس سے پولیس فون پر ہونے والی گفتگو سن سکے گی۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے بعد مسجد کو آگ لگانے کی کوشش

رپورٹ کے مطابق سویڈن کے فوکس تروتنامی گینگ نیٹ ورک میں آپسی رنجش کا معاملہ انتہائی صورت اختیار کرچکا ہے، گینگ ممبران نے ایک دوسرے کے رشتے داروں اور معصوم لوگوں کو بھی نشانہ بنا ڈالا ہے۔

ستمبر میں 12 ہلاکتوں کے بعد سویڈن کے وزیرِاعظم اولف کرسترسن نے فوج سے مدد طلب کی جب کہ فوکس تروت نیٹ ورک کے سربراہ ’راوا مجید‘ کے خلاف گینگ میں لوگوں نے بغاوت کرنا شروع کی جس کے باعث نیٹ ورک دو حصوں میں تقسیم ہونا شروع ہوا۔

گینگ ملزمان اس وقت آمنے سامنے ہوئے جب ایک گینگ کرمنل کی 60 سالہ ماں کو سویڈن کے شہر اپسالہ میں ہلاک کیا گیا اور یوں سویڈن میں خون ریزی کا سلسلہ شروع ہوا جس میں بیشتر معصوم افراد، 13 اور 14 سولہ بچوں سمیت 12 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

Advertisement

دارلحکومت اسٹاک ہوم، اپسالا اور ایسکل استونا سمیت کئی شہروں میں فائرنگ اور دستی بموں سے حملے ہوچکے ہیں جنہیں روکنے میں سویڈش پولیس ناکام رہی ہے۔

Advertisement

فوکس تروت نیٹ ورک کے سربراہ راوا مجید ترکیہ سے نیٹ ورک کو آپریٹ کررہے ہیں جب کہ سویڈش پولیس کے مطابق کم عمر نوجوان اور بچے گینگ میں شمولیت حاصل کرنے اور قتل کرنے کے لیے خود ہی گینگز سے رابطے کرکے اپنی بہادری کا نمونہ پیش کرنا چاہتے ہیں۔

سویڈن کی درخواست پر گینگ کے سربراہ کی ترکیہ کی شہریت واپس لینے اور جلد انہیں سویڈن کے حوالے کیے جانے کا امکان ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر